یوپی حکومت کا مرکز کو مکتوب، پدماوتی کی وجہ سے خراب ہوسکتا ہے ماحول

Nov 16, 2017 10:43 AM IST | Updated on: Nov 16, 2017 10:43 AM IST

لکھنئو۔ اترپردیش میں فلم ڈائریکٹر سنجے لیلا بھنسالی کی مشہور فلم پدماوتی کے ریلیز ہونے پر بحران کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔ مرکزی حکومت کو لکھے ایک مکتوب میں ریاستی حکومت نے اس خدشہ کا اظہار کیا ہے کہ فلم کے ریلیز ہونے پر ریاست کا ماحول خراب ہوسکتا ہے۔

ریاستی حکومت نے اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت کو ارسال کردہ اپنے خط میں لکھا ہے کہ 1 دسمبر کو فلم کے ریلیز ہونے سے امن و سلامتی کا ماحول خراب ہو سکتا ہے۔ اسی دن ریاست میں بلدیاتی انتخابات کی گنتی اور بارہ وفات کا تہوار ہے۔

یوپی حکومت کا مرکز کو مکتوب، پدماوتی کی وجہ سے خراب ہوسکتا ہے ماحول

ریاست کے چیف سیکرٹری نے اطلاعات و نشریات کی مرکزی وزارت سے درخواست کی ہے کہ اس فلم میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کئے جانے سے عوامی ناراضگیوں اور جذبات سے سینسر بورڈ کو مطلع کرے۔ دوسری طرف، کرنی سینا فلم کی ریلیز کی مخالفت میں اتر آئی ہے۔ کرنی سینا نے پدماوتی میں مبینہ طور پر تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے معاملے میں وزیر اعظم نریندر مودی سے مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔ کرنی سینا کے بانی لوکیندر کلاوی نے کہا کہ اگر وقت رہتے متنازعہ حصوں کو فلم سے نہیں ہٹایا گیا تو ایک دسمبر کو ملک گیر سطح پر بند کا اہتمام کیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز