مارچ مہینے میں ریلائنس جیو کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ رہی ہے سب سے بہتر

ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری ٹرائی کے مطابق ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے لحاظ سے مارچ مہینے میں ریلائنس جیو سب سے اوپر رہا ۔

May 03, 2017 07:45 PM IST | Updated on: May 03, 2017 07:45 PM IST

نئی دہلی : ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹری ٹرائی کے مطابق ڈاؤن لوڈ اسپیڈ کے لحاظ سے مارچ مہینے میں ریلائنس جیو سب سے اوپر رہا ۔ مارچ میں ریلائنس جیو کی ڈاؤن لوڈ سپیڈ 18.48 ایم بی پی ایس فی سیکنڈ رہی۔ یہ اب تک کا اس کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔

ریلائنس جیو کے نیٹ ورک پر اوسطا ڈاؤن لوڈ سپیڈ یکم اپریل کو 18.48 ایم بی پی ایس کی اعلی سطح پر رہی جو ایک ماہ پہلے 16.48 ایم بی پی ایس تھی۔ ٹرائی کے اعدادوشمار کے مطابق مارچ مہینے میں بھارتیہ ایئر ٹیل نیٹ ورک پر ڈاؤن لوڈ کی اسپیڈ ایک ایم بی پی ایس کم ہوکر 6.57 ایم بی پی ایس رہی۔

مارچ مہینے میں ریلائنس جیو کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ رہی ہے سب سے بہتر

اس دوران ووڈافون تیسری سب سے تیز موبائل نیٹ ورک کمپنی رہی ، جس کے نیٹ ورک پر ڈاؤن لوڈا سپیڈ 6.14 ایم بی پی ایس درج کی گئی ۔ مارچ میں آئیڈیا کے نیٹ ورک کی ڈاؤن لوڈا سپیڈ 2.34 ایم بی پی ایس کم ہوکر 5.9 ایم بی پی ایس رہی۔ وہیں ایئر سیل کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 2.01 ایم بی پی ایس اور بی ایس این ایل کی ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 1.99 ایم بی پی ایس رہی۔

ڈسكلیمر : نیوز 18 اردو نیٹ ورک 18 گروپ کا حصہ ہے۔ نیوز 18 اردو اور دیگر ڈیجیٹل، پرنٹ اور ٹی وی چینل نیٹ ورک 18 کے تحت آتے ہیں۔ نیٹ ورک 18 کی ملکیت اور انتظام ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز