بہار کے سیلاب زدگان کے لیے خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے راحتی کیمپ

جامعہ نگر کے بٹلہ ہاؤس واقع نفیس روڈ پہلوان چوک پر خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے بہار کے سیلا ب سے متاثر افراد کے لیے ایک راحتی کیمپ لگایا گیا ہے۔

Aug 20, 2017 09:40 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 09:40 PM IST

نئی دہلی : جامعہ نگر کے بٹلہ ہاؤس واقع نفیس روڈ پہلوان چوک پر خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے بہار کے سیلا ب سے متاثر افراد کے لیے ایک راحتی کیمپ لگایا گیا ہے۔ بہار میں شدیدبارش اور سیلاب سےصورت حال انتہائی سنگین ہے اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں،بڑے پیمانے پر جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ایسے ناگفتہ بہ حالات کے موقع پرٹرسٹ کی طرف سے مقامی باشندوں سےیہ اپیل کی گئی ہے کہ وہ انسانیت کی بنیاد پر آگے آئیں اور سیلاب میں گھرے افراد کی مدد کریں۔

واضح رہےکہ بہارکے تقریبا 18 اضلاع ان دنوں سیلا ب کی زد میں ہیں اور گاؤں ہی نہیں شہر کا شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔سڑکوں اور ریل پٹری کے ٹوٹ جانے کی وجہ سے آمد و رفت بند ہے۔لاکھوں افراد کھلے آسمان کے نیچے بے یاروں مددگار زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔بہت سے خاندان ایسے ہیں جن کے عزیز و اقارب نہیں مل رہے ہیں۔مصیبت کے ان لمحات میںعوام کی مشکلات کے ازالہ کیلئے اہل خیر اور صاحب ثروت لوگوں کو آگےآنے کی سخت ضرورت ہے۔ سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ خاندانوں کی امداد اور بحالی کے لئے حکومتی سطح پر بہت کم اقدامات کیے جا رہے ہیں،حالانکہ سیلاب اپنے زوروں پر ہے ، اب تک 202 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ایک کروڑ سے زیادہ افراد متاثر ہیں۔

بہار کے سیلاب زدگان کے لیے خدمت خلق ٹرسٹ انڈیا کی جانب سے راحتی کیمپ

پہلوان چوک پر لگے اس کیمپ میں سماجی کارکن شعیب خان،محمدارشاد،شمیم احمد،نثار احمد،نسیم اختر،اصغر بھائی،اشرف بھائی ،عارف اقبال اور محمد انتظار الحق اپنا وقت دے رہے ہیں ۔انہوں نےلوگوں سے بڑھ چڑھ حصہ لینے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز