اب بابر روڈ کا نام تبدیل کرنے کی بی جے پی کی کوشش ، شہید لیفٹیننٹ عمر فیاض کے نام رکھنے کا مطالبہ

May 19, 2017 09:28 PM IST | Updated on: May 19, 2017 09:28 PM IST

نئی دہلی : بی جے پی نے دہلی میں بابر روڈ کا نام تبدیل کرکے شہید لیفٹیننٹ عمر فیاض کے نام پر رکھنے کی کوشش شروع کردی ہے۔ دہلی بی جے پی کے ترجمان تیجندر پال سنگھ بگا نے اس سلسلہ میں وزیر اعظم مودی، نئی دہلی سے ممبر پارلیمنٹ میناکشی لیکھی اور این ڈی ایم سی کو خط بھیجا ہے۔ بگا نے ٹویٹ کر کے خط کی کاپی بھی پوسٹ کی ہے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ عمر فیاض ایک سچے محب وطن کے طور پر کشمیر میں دہشت گردی سے لڑنے کے لئے ہندوستانی فوج میں شامل ہوئے، وہ ہندوستان کے لئے لڑے اور انہوں نے غیر معمولی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا۔

اب بابر روڈ کا نام تبدیل کرنے کی بی جے پی کی کوشش ، شہید لیفٹیننٹ عمر فیاض کے نام رکھنے کا مطالبہ

خط میں مزید لکھا گیا ہے کہ 'بہادر روح کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اپیل کی جارہی ہے کہ بابر روڈ کا نام تبدیل کرکے لیفٹیننٹ عمر فیاض روڈ کیا جائے۔ اس سے لوگوں کو ترغیب ملے گی۔

قابل ذکر ہے کہ لیفٹیننٹ عمر فیاض کا گزشتہ دنوں قتل کر دیا گیا تھا۔ وہ جموں و کشمیر کے کولگام کے رہنے والے تھے۔ فیاض اپنے کزن کی شادی میں چھٹی پر آئے تھے۔ اسی دوران کچھ لوگ انہیں گھر سے اغوا کر لے گئے۔ شوپیاں سے ان کی لاش برآمد ہوئی تھی ۔ فیاض راجپوتانہ رائفل میں تھے ۔ ان کی پوسٹنگ اخنور سیکٹر میں تھی۔ وہ دسمبر 2016 میں کمیشنڈ ہوئے تھے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز