وزیر اعظم مودی نے توڑا پروٹوکول ، راج پتھ پر ناظرین گیلری کی طرف چلے گئے

Jan 26, 2017 06:39 PM IST | Updated on: Jan 26, 2017 06:39 PM IST

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج یوم جمہوریہ پریڈ کے بعد ناظرین کی گیلری تک آ کر ایک بار پھر اپنے مداحوں کو خوش کر دیا۔ پریڈ کے اختتام کے بعد صدر پرنب مکھرجی، تقریب کے اس سال کے مہمان خصوصی متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر محمد بن زائد النہیان، وزیر اعظم مسٹر مودی اور وزیر دفاع منوہر پاریکر دیگر شخصیات کے ساتھ سلامی منچ سے نیچے آئے تو ناظرین میں موجود مسٹر مودی کے پرستار 'مودی مودی کے نعرے لگانے لگے۔

صدر اور مہمان خصوصی کی روانگی کے بعد مسٹر مودی اپنے قافلے کے ساتھ روانہ ہونے کی بجائے منچ کے سامنے کی گیلری اور اس کے بعد سڑک کی دوسری طرف منچ کے دونوں جانب بنی ناظرین کی گیلری کے قریب پہنچ کر ہاتھ ہلا کر لوگوں کے سلام کا جواب دیا۔ اس دوران مسٹر مودی کے نام کے نعرے اور تیز ہو گئے۔ کچھ لوگوں نے موبائل کیمروں سے وزیر اعظم کی تصویر لی تو کچھ نے سیلفی لینے کی کوشش کی۔ ناظرین کا سلام قبول کرنے کے بعد مسٹر مودی اپنے قافلے کے ساتھ روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم مودی نے توڑا پروٹوکول ، راج پتھ پر ناظرین گیلری کی طرف چلے گئے

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز