دو ہزار روپئے کے نوٹ کی چھپائی بند، اگلے ماہ آر بی آئی لائے گا یہ نیا نوٹ!۔

Jul 26, 2017 01:16 PM IST | Updated on: Jul 26, 2017 01:16 PM IST

نئی دہلی۔ آر بی آئی (ریزرو بینک آف انڈیا) نے 2000 کے نوٹ کو چھاپنا بند کر دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، آر بی آئی نے 5 ماہ پہلے ہی ان نوٹوں کی پرنٹنگ بند کر دی تھی۔ بھارتی ریزرو بینک نے اس نوٹ کو شروع کرنے کے بعد صرف 4 ماہ تک اسے چھاپہ تھا، جب مارکیٹ میں تیزی سے ان نوٹوں کا سرکولیشن بڑھنے لگا تو ریزرو بینک نے اس کی چھپائی بند کر دی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے 8 نومبر 2016 کو نوٹ بندی کا اعلان کیا تھا اور اسی وقت 2000 کے نوٹ کو مارکیٹ میں اتارا گیا تھا۔ آپ کو بتا دیں کہ اب تک نوٹوں کی جو چھپائی ہوئی ہے ان میں 90 فیصد نوٹ 500 روپے کے ہیں۔ پانچ سو روپے کے قریب 14 ارب نوٹ چھپے ہیں۔

دو سو روپے کے نئے نوٹ کی چھپائی ہوئی تیز

دو ہزار روپئے کے نوٹ کی چھپائی بند، اگلے ماہ آر بی آئی لائے گا یہ نیا نوٹ!۔

امید ہے کہ اگلے ماہ قریب 1 ارب روپے قیمت کے 200 کے نوٹ مارکیٹ میں آ جائیں گے۔

آر بی آئی کی میسور پریس میں فی الحال 200 روپے کے نوٹوں کی چھپائی زور شور سے چل رہی ہے۔ امید ہے کہ اگلے ماہ قریب 1 ارب روپے قیمت کے 200 کے نوٹ مارکیٹ میں آ جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق، 2000 روپے کے 7.4 لاکھ کروڑ روپے قیمت کے نوٹ اب تک چھپ چکے ہیں۔ آر بی آئی کا زور اب چھوٹے نوٹوں پر ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ریزرو بینک نقد رقم کی کمی کو دور کرنے کے لئے اگلے ماہ 200 روپے کا نوٹ لانچ کر سکتا ہے۔

حکومت نے 2000 روپے کے نوٹ کی چھپائی بند ضرور کر دی ہے لیکن جو نوٹ پہلے سے مارکیٹ میں چل رہے ہیں ان پر کسی طرح کی روک نہیں ہے اور ان کا چلن پہلے کی طرح ہوتا رہے گا۔ فی الحال مارکیٹ میں 2000 روپے کے نوٹ کی کمی سے کاروباریوں اور گاہکوں کو نقد لین دین میں پریشانی ہو رہی ہے۔ اس پریشانی کو دور کرنے کے لئے حکومت 200 روپے کا نوٹ اتارنے جا رہی ہے۔ اس کے علاوہ حکومت ملک بھر میں ڈیجیٹل لین دین کو بھی فروغ دینا چاہتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ 2000 کے نوٹ کی پرنٹنگ روک دی گئی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز