Live Results Assembly Elections 2018

ریزرو بینک آف انڈیا کل دو سو روپے کا نوٹ جاری کرے گا

نئی دہلی۔ دو سو روپے کے نوٹوں کے تعلق سے لوگوں کا تجسس کل ختم ہو جائے گا۔

Aug 24, 2017 04:13 PM IST | Updated on: Aug 24, 2017 04:13 PM IST

نئی دہلی۔  دو سو روپے کے نوٹوں کے تعلق سے لوگوں کا تجسس کل ختم ہو جائے گا۔ ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) جمعہ کو اسے جاری کرے گا۔ ریزرو بینک نے اس اطلاع کے ساتھ نئے نوٹ کی ایک تصویر جاری کی ہے۔ حکومت نے کل ہی بتایا تھا کہ 200 روپے کے نوٹ جاری کئے جائیں گے۔ گزشتہ سال 8 نومبر کو نوٹ بندی کے بعد، حکومت نے پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹوں کو چلن سے باہر کر دیا تھا۔ اس کے بعد حکومت نے ہزار روپے کے نوٹ جاری نہیں کئے اوردو ہزار کا نوٹ پہلی مرتبہ چلن میں لایا گیا۔ فی الحال، ایک، دو، پانچ، دس، بیس، پچاس، سو، پانچ سو اور دو ہزار کے نوٹ چلن میں ہیں۔

یہ پہلی بار ہوگا جب 200 / روپے کا نوٹ چلن میں آئے گا۔ سو اور پانچ سو کے درمیان دوسو کا نوٹ لانا حکومت کا نیا منصوبہ ہے۔ نئے نوٹ کی خاصیت یہ ہے کہ مہاتما گاندھی کی تصویر وسط میں ہوگی۔ اس میں دیوناگری میں دو سوروپئے لکھا ہوگا۔ 'آر بی آئی'، 'بھارت'، 'انڈیا' اور '200' چھوٹے حروف میں لکھا ہو گا۔ باریکی سے دیکھنے پر ایک سایہ نظر آئے گا جس پر 200 لکھا ہوگا۔ سیکورٹی اسٹرپ(پٹی) میں 'بھارت' اور 'آر بی آئی' لکھا ہوگا۔ نوٹ کو ہلانے پر اس کا رنگ سبز سے بلیو نظر آئے گا۔ مہاتما گاندھی کی تصویر کے دائیں کنارے پر گارنٹی کلاز،وعدہ کلاز کے ساتھ ریزروبینک کے گورنر کا دستخط ریزرو بینک کا لوگو ہوگا۔

ریزرو بینک آف انڈیا کل دو سو روپے کا نوٹ جاری کرے گا

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز