اب پیر سے سیونگ اکاؤنٹ سے آپ ہر ہفتہ نکال سکیں گے 50 ہزار روپے

Feb 19, 2017 03:16 PM IST | Updated on: Feb 19, 2017 03:19 PM IST

نئی دہلی: سیونگ اکاؤنٹ ہولڈر 20 فروری سے اپنے اکاؤنٹس سے ہر ہفتے 50 ہزار روپے نکال سکیں گے۔ فی الحال یہ حد 24 ہزار روپے ہفتہ وار ہے۔ ریزرو بینک (آر بی آئی) نے 8 فروری کو رواں مالی سال کے آخری دوماہی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے اس کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی اس نے کہا تھا کہ تین ہفتے بعد 13 مارچ کو ہولی کے دن سے بچت اکاؤنٹس سے پیسے نکالنے پر نوٹوں کی منسوخی کے بعد لگائی گئی تمام حدود ختم کر دی جائیں گی۔

کرنٹ اکاؤنٹ، اوور ڈرافٹ اور کیش کریڈٹ اکاؤنٹ سے نکالنے کی حد 30 جنوری کو ہی ختم کر دی گئی تھی۔ساتھ ہی یکم فروری سے اے ٹی ایم سے نکالنے کی حد بھی ختم کر دی گئی تھی، لیکن بچت اکاؤنٹس پر 24 ہزار روپے ہفتہ وار کی حد برقرار رہنے سے ایسے اکاؤنٹ رلکھنے والوں کے لئے ایک طرح سے اے ٹی ایم پر بھی حد جاری ہے۔ نوٹوں کی منسوخی کے بعد آر بی آئی نے کافی مقدار میں نئے نوٹ بینکوں اور اے ٹی ایم میں پہنچنے سے پہلے نقد رقم نکالنے کی حد مقرر کر دی تھی۔

اب پیر سے سیونگ اکاؤنٹ سے آپ ہر ہفتہ نکال سکیں گے 50 ہزار روپے

تاہم جیسے جیسے نئے نوٹوں کی سپلائی اور معیشت میں ان کا چلن بڑھتا جا رہا ہے، آر بی آئی نقد رقم نکالنے پر لگائی گئی حدود میں نرمی دیتا جا رہا ہے اور 13 مارچ سے انہیں پوری طرح ختم کر دیا جائے گا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز