ایم سی ڈی الیکشن نتائج 2017: اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کا آج کیا ہوگا؟

نئی دہلی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں لوگوں کی نظر بی جے پی سے زیادہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی کارکردگی پر لگی ہوئی ہے۔

Apr 26, 2017 08:03 AM IST | Updated on: Apr 26, 2017 08:05 AM IST

نئی دہلی۔ دہلی میونسپل کارپوریشن انتخابات میں لوگوں کی نظر بی جے پی سے زیادہ عام آدمی پارٹی (آپ) کی کارکردگی پر لگی ہوئی ہے۔ سب کے ذہن میں یہی سوال ہے کہ اس انتخابات کے نتائج کے بعد 'آپ' کا کیا ہوگا؟ سینٹر فار دی اسٹڈی آف ڈیولپنگ سوسائٹی (سی ایس ڈی ایس) کے ڈائریکٹر سنجے کمار کہتے ہیں کہ اگر ایم سی ڈی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی بہت بری طرح سے ہار ہوتی ہے، یعنی وہ 270 میں سے 50 نشستوں کے ارد گرد ہی سمٹ جاتی ہے، تو اس کے وجود پر سوال اٹھنے لگیں گے۔ حکومت پر اتنا اثر نہیں پڑے گا لیکن پارٹی کے اندر کانگریس کی طرح ہی اندرونی اختلاف بڑھ جائے گا۔ وہ نوبت آ سکتی ہے جیسے اب کانگریس میں ہے۔ اتنا ہی نہیں، پارٹی کے کچھ لیڈر بی جے پی میں جا سکتے ہیں۔

'آپ' کے جن 21 اراکین اسمبلی پر الیکشن کمیشن میں کیس چل رہا ہے، اس پر بھی اثر پڑے گا۔ ہار جیت تو الیکشن میں لگی رہتی ہے لیکن ایک ہوتی ہے با عزت ہار۔ اگر پارٹی 100 سیٹوں پر جیت جاتی ہے تو صورتحال حق میں ہوگی، ورنہ کارکنوں کا حوصلہ ٹوٹے گا اور اس کا اثر 'آپ' کے مستقبل پر پڑے گا۔ سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوا، پنجاب اور راجوری گارڈن میں عام آدمی پارٹی کی شکست نے پارٹی رہنماؤں کے حوصلوں کو پست کیا ہے۔ لہذا یہ الیکشن اس کے لئے بہت اہم ہے۔ اس الیکشن کو اس کے لئے ایک ریفرنڈم کے طور پر دیکھا جا سکتا ہے۔

ایم سی ڈی الیکشن نتائج 2017: اروند کیجریوال کی عام آدمی پارٹی کا آج کیا ہوگا؟

'آپ' نے سال 2015 میں توقع سے بڑی جیت درج کی تھی لہذا اسے اپنا وجود بچانے کی بڑی لڑائی بھی لڑنی ہے۔ حالانکہ عام آدمی پارٹی کی پوزیشن اتنی کمزور نہیں نظر آتی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ جھگی جھونپڑیوں، کالونیوں اور مسلم اکثریتی علاقوں میں اس کی پکڑ اب بھی برقرار ہے۔

aap-pti

بجلی، پانی کے ریٹ میں کمی، تعلیم اور صحت کے شعبے میں کئے جانے والی حکومت کے کام سے دلی والے متاثر ہیں۔ لیکن دیکھنا ہوگا کہ یہ کام ووٹوں میں بدلے گا یا نہیں۔

اوم پرکاش کی رپورٹ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز