روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ میں مودی حکومت داخلی سلامتی اور بین الاقوامی فرائض میں توازن بنا کر کام کرنا چاہئے : کانگریس

Sep 18, 2017 10:29 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 10:29 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے پر تمام سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لے کر داخلی سلامتی اور بین الاقوامی فرائض کے ساتھ توازن بنانے کی حکومت سے آج اپیل کی ۔ کانگریس کے ترجمان ابھیشیک منو سنگھوی نے یہاں پارٹی کی باقاعدہ پریس بریفنگ میں صحافیوں کے سوال پر کہا کہ یہ انتہائی حساس مسئلہ بن گیا ہے اور اس سے ذمہ داری کے ساتھ نمٹنے کی ضرورت ہے۔ اس کے حل کے لئے ملک کے تمام قومی اور علاقائی سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا جانا چاہئے اور ان کے ساتھ رائے مشور کر کے اس بحران کا حل نکالا جانا چاہئے۔

مرکز کے سپریم کورٹ میں روہنگیا پناہ گزینوں کو قومی سلامتی کے لئے سنگین خطرہ بتا کر حلف نامہ دائر کرنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت کو اس مسئلے پر ملک کی داخلی سلامتی اور بین الاقوامی فرائض کے درمیان توازن بنا کر کام کرنا ہے۔ اس معاملے پر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ بات چیت کرنے کی ضرورت ہے۔

روہنگیا مسلمانوں کے معاملہ میں مودی حکومت داخلی سلامتی اور بین الاقوامی فرائض میں توازن بنا کر کام کرنا چاہئے : کانگریس

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز