مین پوری سڑک حادثہ: ٹورسٹ بس بے قابو ہوکر پلٹی، 17 کی موت ، درجنوں زخمی

مین پوری ضلع کے دنہار تھانہ علاقے میں ایک ڈبل ڈیکر سیاحتی بس بے قابو ہو کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں اب تک 16 لوگوں کی موت ہو چکی ہے

Jun 13, 2018 08:33 AM IST | Updated on: Jun 13, 2018 10:08 AM IST

مین پوری ضلع کے دنہار تھانہ علاقے میں ایک ڈبل ڈیکر سیاحتی بس بے قابو ہو کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔اس حادثے میں اب تک 17 لوگوں کی موت ہو چکی ہے،جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔زخمیوں کا علاج ضلع اسپتال میں چل رہا ہے۔کئی کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔

بدھ  کو علی الصبح جے پور سے فروخ آباد جارہی ٹورسٹ بس بے قابو ہوکر دنہار تھانہ علاقے کے کیرتپور چوکی کے پاس ڈیوائڈر سے جاٹکرائی اور پلٹ گئی۔اس حادثے میں 5 کی موقع پر ہی موت ہو گئی جبکہ 11 دیگر نے اسپتال میں علاج کے دوران دم توڑ دیا۔مین پوری ایس پی نے ابھی تک 16 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

مین پوری سڑک حادثہ: ٹورسٹ  بس بے قابو ہوکر پلٹی، 17 کی موت ، درجنوں زخمی

مین پوری میں بے قابو ہوکر ٹورسٹ بس پلٹی

Loading...

فی الحال موقع پر بھاری پولیس فورس تعینات ہے اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔کرین کی مدد سے بس کو سڑک سے ہتایا جا رہا ہے۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز