یوپی اسمبلی انتخابات: لکھنؤ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں اکھلیش اور راہل کا روڈ شو

Jan 29, 2017 04:50 PM IST | Updated on: Jan 29, 2017 04:51 PM IST

لکھنئو۔ اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی اور کانگریس نے گٹھ بندھن کا بگل بجا دیا ہے۔ دارالحکومت لکھنؤ کے تاج ہوٹل میں مشترکہ پریس کانفرنس کے بعد وزیر اعلی اکھلیش یادو اور کانگریس نائب صدر راہل گاندھی روڈ شو کر رہے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 12 کلومیٹر طویل روڈ شو کا جو روٹ بنایا گیا ہے، اس میں زیادہ تر علاقے مسلم اکثریت والے علاقے ہیں۔ ان میں امین آباد، مولوی گنج، ركاب گنج، نخاس، چوک، گھنٹہ گھر شامل ہیں۔

اس روڈ شو کے لئے الگ سے رتھ بنایا گیا ہے۔ روڈ شو کی رتھ پر راہل کے ساتھ سی ایم اکھلیش سوار ہیں۔ حضرت گنج میں دونوں لیڈروں کو دیکھنے کے لئے ہزاروں کی تعداد میں لوگ جمع ہوئے ہیں۔ اس دوران رتھ کے پیچھے گاڑیوں کے قافلے بھی دیکھے جا رہے ہیں۔

یوپی اسمبلی انتخابات: لکھنؤ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں اکھلیش اور راہل کا روڈ شو

خاص بات یہ ہے کہ راہل اور اکھلیش کے علاوہ رتھ پر کسی لیڈر کو جگہ نہیں ملی ہے۔ زیادہ تر کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے لیڈر اپنی گاڑیوں سے روڈ شو میں حصہ لے رہے ہیں۔ حضرت گنج کے بعد روڈ شو لال باغ پہنچے گا۔ یہاں سے قیصر باغ کی طرف رتھ مڑ جائے گا اور روڈ شو نظیرآباد ہوتے ہوئے امین آباد چوراہا پہنچے گا۔

sp.cong

امین آباد سے روڈ شو مولوی گنج ہوتے ہوئے ركاب گنج چوراہا، پھر نخاس چوراہا پہنچے گا۔ یہاں سے روڈ شو چوک چوراہا ہوتے ہوئے گھنٹہ گھر پہنچے گا۔ گھنٹہ گھر پر روڈ شو جلسہ عام میں تبدیل ہو جائے گا۔ یہاں دونوں رہنما عوام سے خطاب کریں گے۔

sp

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز