یوپی اور اتراکھنڈ میں کانگریس کو سبق لینے کی ضرورت ، پنجاب ،گوا،منی پور کے لوگوں کا شکریہ : رابرٹ واڈرا

Mar 12, 2017 03:04 PM IST | Updated on: Mar 12, 2017 04:09 PM IST

نئی دہلی : کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے داماد اور صنعت کار رابرٹ واڈرانے کانگریس پر اعتماد ظاہر کرنے کےلئے پنجاب،گوا اور منی پور کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے آج کہا کہ پارٹی کو اترپردیش اور اتراکھنڈ میں ملی ہار سے سبق لینے کی ضرورت ہے۔

مسٹر واڈرا نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر کہا،’’کانگریس پارٹی میں اعتماد ظاہر کرنےکےلئے پنجاب ،گوا اور منی پور کے لوگوں کا شکریہ اداکیا۔ اترپردیش اور اتراکھنڈ کے لئےبھارتیہ جنتا پارٹی کو مبارکباد۔ انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن سبق،نئی حقیقت اور کچھ نئے سوالوں کو چھوڑتا ہے۔سبق سے سیکھیں، حقیقت کو قبول کریں اور سوالوں کا جواب دیں۔

یوپی اور اتراکھنڈ میں کانگریس کو سبق لینے کی ضرورت ، پنجاب ،گوا،منی پور کے لوگوں کا شکریہ : رابرٹ واڈرا

قابل ذکر ہے کہ کانگریس نے اترپردیش اور اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں بہت خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیاجبکہ پنجاب میں واضح اکثریت سے زیادہ سیٹ ملیں۔اس کے علاوہ گوا اور منی پور میں سب سے بڑی پارٹی کے طورپر ابھری۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز