سچائی ضرور سامنے آئے گی: ڈھینگرا کمیشن کی رپورٹ پر رابرٹ واڈرا کا رد عمل

کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد مسٹر رابرٹ واڈرا کی کمپنی اسکائی لائٹ ہاسپٹلٹی اور ریئل اسٹیٹ کمپنی ڈی ایل ایف کے درمیان زمین کے سودے کی تحقیقات کے لئے 2015 میں تشکیل کردہ ڈھینگرا کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے آج کہا کہ اس بارے میں سچائی ضرور سامنے آئے گی۔

Apr 29, 2017 05:17 PM IST | Updated on: Apr 29, 2017 05:17 PM IST

نئی دہلی۔  کانگریس صدر سونیا گاندھی کے داماد مسٹر رابرٹ واڈرا کی کمپنی اسکائی لائٹ ہاسپٹلٹی اور ریئل اسٹیٹ کمپنی ڈی ایل ایف کے درمیان زمین کے سودے کی تحقیقات کے لئے 2015 میں تشکیل کردہ ڈھینگرا کمیشن کی رپورٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے انہوں نے آج کہا کہ اس بارے میں سچائی ضرور سامنے آئے گی۔ میڈیا رپورٹوں کے مطابق ڈھینگرا کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسر واڈرا نے زمین کے اس سودے میں ایک پیسہ بھی لگائے بغیر 50 کروڑ سے زیادہ آمدنی حاصل کی تھی۔ مسٹر رابرٹ واڈرا نے آج ٹویٹر پر کہا کہ " سچ ضرور سامنے آئے گا"۔ مسٹر رابرٹ واڈرا کا یہ بیان ان کی اہلیہ پرینکا گاندھی کے اس بیان کے دو دن بعد آیا ہے،جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ان کی ملکیت کے اثاثوں کا ان کے شوہر کے کاروبار سے کوئی تعلق نہيں ہے۔

واضح رہے کہ میڈیا میں آنے والی رپورٹوں میں کہا گيا ہے کہ 2015 میں تشکیل کردہ ڈھینگرا کمیشن نے اپنی رپورٹ میں یہ ثابت کیا ہے کہ اسکائی لائٹ ہاسپٹلٹی اور ڈی ایل ایف کے درمیان زمین کے سودے میں مسٹر رابرٹ واڈرا نے ایک پیسہ خرچ کئے بنا 50.5 کروڑ روپے کا منافعہ کمایا ہے۔ دریں اثناء، کانگریس نے گزشتہ روز حکومت پر سیاسی انتقام کے تحت ڈھینگرا کمیشن کی رپورٹ لیک کرنے کا الزام لگایا ہے۔

سچائی ضرور سامنے آئے گی: ڈھینگرا کمیشن کی رپورٹ پر رابرٹ واڈرا کا رد عمل

رابرٹ اور پرینکا واڈرا: فائل فوٹو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز