روہنگیا کے معاملے میں حکومت عدالت میں اپنا موقف رکھ چکی ہے: ارون جیٹلی

نئی دہلی۔ وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک سے باہر بھیجنے کے مرکزی حکومت کے رخ کو صحیح بتاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں سونپے گئے حلف نامہ میں جو سبب بتائے گئے ہیں وہ بہت سے عوامل کی بنیاد پر ہیں۔

Sep 21, 2017 08:40 AM IST | Updated on: Sep 21, 2017 08:40 AM IST

نئی دہلی۔  وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک سے باہر بھیجنے کے مرکزی حکومت کے رخ کو صحیح بتاتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں سپریم کورٹ میں سونپے گئے حلف نامہ میں جو سبب بتائے گئے ہیں وہ بہت سے عوامل کی بنیاد پر ہیں۔ مسٹر جیٹلی نے یہاں صحافیوں کو بتایا کہ حکومت نے اپنا موقف کو واضح کردیا ہے۔ سیکورٹی کے چیلنجوں، ملک کی خارجہ پالیسی اور انسانی پہلوؤں پر غور کرتے ہوئے یہ موقف اپنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان بنگلہ دیش کی مدد کررہا ہے اورغذا کے ساتھ دیگر امداد بھی بھیجی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب حکومت اپنا رخ طے کر رہی تھی تو اس نے قومی سلامتی اور آبادی توازن کو بھی ذہن میں رکھا تھا۔ یہ ایک پالیسی کا مسئلہ ہے۔ اس سلسلے میں واضح حلف نامہ دیا گیا ہے۔

روہنگیا کے معاملے میں حکومت عدالت میں اپنا موقف رکھ چکی ہے: ارون جیٹلی

مرکزی وزیر خزانہ ارون جیٹلی: فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز