روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے بنگلہ دیش کو ہندوستان کی مدد ، کئی قسطوں میں بھیجے جائیں گے امدادی سامان

Sep 14, 2017 11:41 PM IST | Updated on: Sep 14, 2017 11:41 PM IST

نئی دہلی : حکومت ہند روہنگیا پناہ گزینوں کی مدد کے لئے 'آپریشن انسانیت کے تحت بنگلہ دیش امدادی سامان فراہم کرے گی۔ آج یہاں وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والی ریلیز کے مطابق چاول، دال، چینی، نمک، خوردنی تیل، نوڈلس، بسکٹ، مچھر دانی اور دیگر امدادی سامان بنگلہ دیش کو فراہم کیا جائے گا۔ اس امدادی سامان کئی قسطوں میں بھیجے جائیں گے۔ امدادی سامان کی پہلی قسط آج ہی انڈین ایئر فورس کے ہوائی جہاز کے ذریعہ بنگلہ دیش کے چٹگانگ ہوائی اڈے پر پہنچائی گئی ہے۔

ہندوستان اور بنگلہ دیش کے دوستانہ تعلقات ہیں اور اس کے تحت، ہندوستان ہمیشہ اس کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے۔ واضح رہے کہ میانمار میں فوج کی وحشیانہ کارروائی سے بھاگ کر ہزاروں روہنگیا مسلمانوں بنگلہ دیش کی سرحد میں داخل ہورہے ہيں۔ ہندوستان میں اب تک تقریبا 40 ہزار روہنگیا آئے ہیں، جن میں سے 16 ہزار کو پناہ گزینوں کے دستاویزات دیئے گئے ہیں۔

روہنگیا پناہ گزینوں کیلئے بنگلہ دیش کو ہندوستان کی مدد ، کئی قسطوں میں بھیجے جائیں گے امدادی سامان

اقوام متحدہ انسانی حقوق تنظیم کے ایک اعلی افسر نے رخائن ریاست میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ظالمانہ فوجی مہم چلانے پر میانمار کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ 'قبائلی قتل عام کی نصابی کتابوں جیسی ایک مثال' ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز