روہنگیا مسلمانوں کو لے کر عالمی تنظیمیں مودی حکومت کے بارے میں غلطی فہمیاں نہ پھیلائیں : کرن رجیجو

Sep 18, 2017 06:28 PM IST | Updated on: Sep 18, 2017 06:53 PM IST

نئی دہلی : وزیر داخلہ کرین رجیجو نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے پر بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں کو مخاطب کرکے کہا کہ عالمی تنظیموں کو ہندوستان کے بارے میں غلط معلومات نہیں پھیلانی چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے اداروں سے میری درخواست ہے کہ وہ ہندوستان اور حکومت ہند کے بارے میں کوئی غلطی فہمی نہ پھیلائیں۔

مسٹر کرن رجیجو نے کہا کہ ملک کی سلامتی ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے روہنگيا پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کے بارے میں کہا کہ ان کا جانا ملک کے مفاد کا معاملہ ہے۔ انہوں نے اس مسئلہ کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ملک کے مفاد میں ہی کرے گی۔

روہنگیا مسلمانوں کو لے کر عالمی تنظیمیں مودی حکومت کے بارے میں غلطی فہمیاں نہ پھیلائیں : کرن رجیجو

داخلی امور کے وزیر مملکت کرن رجیجو ۔ فائل فوٹو

خیال رہے کہ مودی حکومت نے پیر کو ہی سپریم کورٹ میں 15 صفحات کا حلف نامہ داخل کیا ہے جس میں روہنگیا پناہ گزینوں کے ملک میں آنے اور رہنے کو سلامتی کے لئے سنگین خطرہ قرار دیا گيا ہے۔ عدالت عظمی میں اس معاملے پر اب آئندہ سماعت 3 اکتوبر کو ہوگی۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز