بریلی میں روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

Sep 16, 2017 06:11 PM IST | Updated on: Sep 16, 2017 06:11 PM IST

بریلی۔ بریلی میں روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں ایک بڑا احتجاجی مظاہرہ ہوا۔  شہر کے فضل الرحمان اسلامی انٹر کالج میں اس موقع پرہزاروں لوگ  شامل رہے ۔ خاص بات یہ ہے کہ اس احتجاج میں شہر کی تمام درگاہوں کے منتظمین اور مسلم تنظیموں نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی ۔

برما میں مسلمانوں پر ظلم کے خلاف بریلی میں زبردست  احتجاج ہوا۔ شہر کی فضل الرحمان اسلامی انٹر کالج   میں قریب  تیس ہزار مسلمانوں نے  احتجاجی مظاہرہ میں حصہ لیا۔ جمہ کی نماز کے بعد تمام مسجدوں کے نمازیوں کو  براہ راست اسلامی کالج کے میدان میں جمع کیا گیا ۔ آل انڈیا اتحاد ملت کونسل  کی دعوت عام پر شہر کی تمام درگاہوں کے علاوہ شہر کی تمام مسلم تنظیموں نے اپنی موجودگی  درج کرائی  ۔

بریلی میں روہنگیا مسلمانوں کی حمایت میں زبردست احتجاجی مظاہرہ

درگاہ اعلی حضرت، درگاہ شاہ شرافت میاں، درگاہ شاه دانا ولی سرکار کے ساتھ ساتھ تمام درگاہوں کےمریدین کثیر تعداد میں اسلاميا گراؤنڈ پر پہنچے اور برما حکومت کے خلاف غصے اور روہنگیا مسلمانوں کے حمایت میں غم کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر منعقد احتجاج کی قیادت کرتے ہوئے آل انڈیا اتحاد ملت کونسل کے قومی صدر مولانا توقیر رضا خاں نے ضلع انتظامیہ کے حوالے سے صدرجمہوریہ، وزیر اعظم اور یو این او کومیمورینڈم بھیجا  جس میں انہوں نے  یو این او سے مطالبہ کیا کہ آن سانگ سو کی کو ملا امن کا نوبل انعام فوری طور پر ضبط کیا جائے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز