روہنگیا مہاجرین کی بازآبادکاری: محمود مدنی نے وفد دوبارہ بنگلہ دیش روانہ کیا

مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیتہ علماء ہند اور قاری احمد عبداللہ قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند ۱۲؍ اکتوبر کو دوبارہ بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں۔

Oct 15, 2017 05:19 PM IST | Updated on: Oct 15, 2017 06:11 PM IST

کوکس بازار۔ جمعیۃ علماء ہند کے قائد وجنرل سیکریٹری مولانا سید محمود مدنی جو کہ روہنگیائی مہاجرین کی امدادوداد رسی کے لئے سرکاری و غیر سرکاری سطح پر فکر مندی کے ساتھ عملی میدان میں کام کر رہے ہیں اور گذشتہ دنوں اپنی ٹیم کے ساتھ بنگلہ دیش جاکر جمعیۃ علماء بنگلہ دیش واصلاح المسلین پریشد کے ساتھ مل کر بڑے پیمانے پر منظم انداز میں ریلیف ورک شروع کر کے عالمی برادری کو متوجہ کیا اور عالمی پیمانے پر ریلیف کاکام کرنے والے مسلم اداروں کو اس کام کے لئے آگے آنے کی دعوت دی اس کے سبب دنیا کے مختلف ملکوں کی تنظیمیں راحت کاری کے کاموں کو انجام دینے کے لئے ان مظلوم مہاجرین کے درمیان پہنچ رہی ہیں۔ مولانا مدنی کی ایماء پر شروع کئے گئے راحت رسانی کاموں کو بنگلہ دیش کے کارکنان بہت ہی حسن وخوبی کے ساتھ رضاء الٰہی کی خاطر انجام دینے میں مصروف ہیں۔

مولانا محمود مدنی کی ہدایت پر مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیتہ علماء ہند اور قاری احمد عبداللہ قاسمی آرگنائزر جمعیۃ علماء ہند ۱۲؍ اکتوبر کو دوبارہ بنگلہ دیش پہنچ چکے ہیں، جہاں وہ پہلے سے چل رہے جمعیۃ علماء ہند کے ریلیف ورک اور بازآبادکاری سے متعلق کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں مزید فعالیت پیدا کرنے کے لیے لائحہ عمل طے کریں گے۔ مولانا محمود مدنی کی ہدایت اور صدر جمعیتہ علماء بنگلہ دیش علامہ فرید الدین مسعود چیئرمین اصلاح المسلمین پریشد کی زیر سرپرستی مظلوم روہنگیائی مہاجرین کی دلجوئی کے لئے جاری خدمات کی مسلسل نگرانی مولانا محمد مکنون کر رہے ہیں جبکہ ان دنوں برطانیہ سے موقر وفد کے ارکان مولانا امجد حسین صاحب ،مولانا محمد شعیب، بھائی محمد، مولوی منیرالاسلام، صاحبان وغیرہ بھی ان دنوں مصروف کار ہیں۔ مذکورہ افراد کے ہمراہ جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے اسپتالوں میں پہنچ کر زیرعلاج مہاجرین کی تیمار داری بھی کی۔

روہنگیا مہاجرین کی بازآبادکاری: محمود مدنی نے وفد دوبارہ بنگلہ دیش روانہ کیا

مولانا محمود مدنی، فائل فوٹو۔

وفد نے بتایا کہ صدر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں اس وقت بارہ سو سے زائد (مظلوم روہنگیائی مہاجرین) مریض داخل ہیں۔ جبکہ ہر کیمپ میں فرسٹ ایڈ کے لئے مستقل ڈاکٹروں کی ٹیمیں لگی ہوئی ہیں۔ یہاں اکثر لوگ برما آرمی کی گولیوں سے زخمی ہوئے لوگ ہیں۔ سات سات آٹھ آٹھ سال کے محمد حارث، انصار اللہ، روید،ابو صدیق،جیسے چھ سو سے زائد بچے بھی ہیں جن کے پیروں میں گولیاں یا آگ سے جھلس کر زخمی ہوئے ہیں۔

Loading...

بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمان ۔ فائل فوٹو بنگلہ دیش میں پناہ گزیں روہنگیا مسلمان ۔ فائل فوٹو

 ان ذمہ داران نے مزید بتایا کہ حکومت بنگلہ دیش کی طرف سے ان کے علاج کا مکمل نظم ہے۔ جمعیۃعلماء کی جانب سے عیادت کرتے ہوئے انہیں نقد مالی تعاون دیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ رب العالمین ان تمام کو جلد صحت کاملہ دائمہ مستمرہ عطاء فرمائے۔آمین۔ جمعیۃ علماء ہند کے کیمپوں کی نگرانی مذکورہ ذمہ داران کے ساتھ جمعیۃ علماء بنگلہ دیش کے آفس سیکریٹری مولاناعبداللہ شاکر بھی پوری دلجمعی کے ساتھ کر رہے ہیں۔

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز