انسانی اقدار ہمارے آئین کی بنیاد ہیں، مرکز اگلی سماعت تک روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس نہ بھیجے: سپریم کورٹ

Oct 13, 2017 04:40 PM IST | Updated on: Oct 13, 2017 04:40 PM IST

نئی دہلی۔ ہندوستان کے مختلف حصوں میں  رہ رہے روہنگیا پناہ گزینوں کو ملک میں رہنے یا پھر انہیں واپس ان کے ملک بھیجنے کے معاملہ پر آج سپریم کورٹ نے سماعت کو اکیس نومبر تک موخر کر دیا ہے۔ جمعہ کے روز سماعت کے دوران عدالت عظمیٰ نے سبھی فریقوں سے اپنی اپنی دلیلیں تیار رکھنے کو کہا ہے۔  سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے کہا کہ انسانی اقدار ہمارے آئین کی بنیاد ہیں۔ ملک کی سلامتی اور اقتصادی مفادات کی حفاظت ضروری ہے۔ لیکن متاثرین، خواتین اور بچوں کو نظر انداز بھی نہیں کیا جا سکتا۔

عدالت نے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ وہ انہیں اگلی سماعت تک واپس بھیجنے کا فیصلہ نہ لے۔ خیال رہے کہ روہنگیا پناہ گزینوں نے مرکزی حکومت کے اس فیصلہ کو چیلنج کیا ہے جس میں انہیں ہندوستان سے واپس بھیجنے کو کہا گیا ہے۔ چیف جسٹس دیپک مشرا سمیت تین ججوں کی بینچ روہنگیا مسئلہ کی سماعت کر رہی ہے۔

انسانی اقدار ہمارے آئین کی بنیاد ہیں، مرکز اگلی سماعت تک روہنگیا پناہ گزینوں کو واپس نہ بھیجے: سپریم کورٹ

روہنگیا پناہ گزیں: فائل فوٹو، رائٹرز۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز