روہنگیا غیر قانونی تارکین وطن ہیں اور انہیں یہاں سے ہر صورت میں جانا ہوگا : مرکزی وزیر گری راج سنگھ

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت کے وزیر گری راج کشور سنگھ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے پر حکومت کے رخ کو صحیح ٹھہراتے ہوئے آج کہا کہ پاکستان کو انہیں اپنے یہاں پناہ دینی چاہئے۔

Sep 19, 2017 10:19 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 10:19 PM IST

نئی دہلی: بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانے درجے کی صنعت کے وزیر گری راج کشور سنگھ نے روہنگیا پناہ گزینوں کے مسئلے پر حکومت کے رخ کو صحیح ٹھہراتے ہوئے آج کہا کہ پاکستان کو انہیں اپنے یہاں پناہ دینی چاہئے۔ مسٹر سنگھ نے ہندو ستانی صنعت کنفیڈریشن (سی آئی آئی) کے ایک کانفرنس سے الگ آج یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ پاکستان جیش محمد سرغنہ مسعود اظہر کا بہت بڑا پیروکار ہے تو اسے روہنگیا مسلمانوں کو اپنے یہاں پناہ دینے میں کیا دقت ہے۔ اسے انہیں اپنے یہاں ضروری پناہ دینا چاہئے۔

پاکستان کے کشمیر میں اسپانسرڈ دہشت گردی اور سرحد پار سے دراندازی کی کوشش مسلسل جاری رہنےکے معاملے پرمسٹر سنگھ نے کہا کہ ہندوستان میں زیادہ دراندازی برداشت کرنے کی صلاحیت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا غیر قانونی تارکین وطن ہیں اور انہیں یہاں سے ہر صورت میں جانا ہوگا۔

روہنگیا غیر قانونی تارکین وطن ہیں اور انہیں یہاں سے ہر صورت میں جانا ہوگا : مرکزی وزیر گری راج سنگھ

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز