آئی سی سی کی تازہ ریکنگ : شاندار کارکردگی کی بدولت روہت شرما بہترین مقام پر ، وراٹ سرفہرست برقرر

Oct 02, 2017 06:21 PM IST | Updated on: Oct 02, 2017 06:21 PM IST

نئی دہلی: ہندستان کے سلامی بلے باز روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف ایک روزہ سیریز میں اپنی شاندار کارکردگی کی بدولت پیر کے روز جاری آئی سی سی کی تازہ ایک روزہ بین الاقوامی رینکنگ میں اپنے بہترین پانچویں قائم پر پہنچ گئے ہیں جبکہ کپتان وراٹ کوہلی فہرست میں پہلے نمبر پر برقرار ہیں۔ آئی سی سی کی بلے بازی رینکنگ میں روہت چار مقام کی چھلانگ کے ساتھ پانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جو ایک روزہ میچوں میں ان کی بہترین رینکنگ ہے۔ روہت کے اب 790 رینٹنگ پوائنٹس ہوگئے ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سریز میں روہت ، دو نصف سنچریاں اور ایک سنچری کے ساتھ 296 رن بناکر سب سے زیادہ اسکور بنانے والےبلے باز بن گئے ہیں۔

ہندستان نے ناگپور میں اتوار کو آسٹریلیا کو سات وکٹ سے شکست دے کر 1-4 سے سیریز پر اپنے نام کی تھی ، اسی کے ساتھ وہ آئی سی سی کی ایک روزہ ٹیم رینکنگ میں بھی اپنے نمبر ایک مقام پر بنی ہوئی ہے۔ اس سیریز میں آسٹریلیا کے کامیاب بلے باز ڈیوڈ وارنر دوسر ے مقام پر رہے ۔ دیگر کھلاڑی جنہیں رینکنگ میں فائدہ پہنچا ہے ان میں اجنکیا رہانے اورکیدار جادھو بھی شامل ہیں۔ رہانے کو چار پائیدان کا فائدہ ہوا ہے اور وہ بھی اپنے بہترین 24 ویں مقام پر ہیں۔ رہانے کے 631 ریٹنگ پوائنٹس ہیں ۔ جادھو کو 8 مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ 36ویں مقام پر آگئے ہیں۔ اور یہ بھی ان کی بہترین رینکنگ ہے ۔ انکے 573 پوائنس ہیں۔

آئی سی سی کی تازہ ریکنگ : شاندار کارکردگی کی بدولت  روہت شرما بہترین مقام پر ، وراٹ سرفہرست برقرر

آئی سی سی ون ڈے گیند بازی رینکنگ میں اسپنر اکشر پٹیل کو سب سے زیادہ منافع ہوا ہے جو تین مقام کی چھلانگ کے ساتھ مشترکہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جو ان کے کیرئیر کی بہترین رینکنگ ہے۔ اکشر کے حالانکہ کے 663 ریٹنگ پوائنٹس ہیں اور وہ اس پائیدان پر اکیلے نہیں ہیں ان کے ساتھ برابر کے پوائنٹس کے ساتھ پاکستان کے حسن علی بھی ساتویں نمبر پر ہیں۔ بہترین دس گیند بازوں میں اکشر کے علاوہ تیز گیند باز جسپریت بمرہ (671) پانچویں مقام پر ہیں۔

اس کے علاوہ چہل کو 24 مقام کا فائدہ ہوا ہے اور وہ اب 75 ویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں جبکہ چائنا مین کلدیپ نو مقامات کا فائدہ حاصل کرتے ہوئے مشترکہ طور پر 80 ویں نمبر پر ہیں۔ ون ڈے گیند بازوں میں جنوبی افریقہ کے عمران طاہر ہندستان کے دورے سے باہر رہے جوش ہیزلوڈ کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون بن گئے ہیں۔ حالانکہ ون ڈے آل راؤنڈر رینکنگ میں بہترین 10 میں ہندستان کا کوئی بھی کھلاڑی نہیں ہے۔ بنگلہ دیش کے ثاقب الحسن یہاں سرفہرست ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز