آر بی آئی نے جاری کیا 200 روپے کا نیا نوٹ ، بینک کے سامنے قطاروں میں نظر آئے لوگ

Aug 25, 2017 02:46 PM IST | Updated on: Aug 25, 2017 02:46 PM IST

نئی دہلی: ریزرو بینک نے آج چھوٹے نوٹوں کی قلت کو دیکھتے ہوئے 200 روپے کا نیا نوٹ جاری کیا۔ نئے نوٹوں کے شوقین صبح سے پارلیمنٹ ا سٹریٹ نئی دہلی پر واقع ریزر بینک کے ہیڈکوارٹر پر لمبی قطار میں کھڑے دیکھے گئے۔

بدھ کو حکومت نے 200 روپے کے نئے نوٹ چلن میں لانے کے لئے ایک نوٹس جاری کیا تھا۔ میڈیا میں اس نوٹ پر طویل عرصے سے خبریں آرہی تھیں۔ ریزرو بینک نے 18 اگست کو 50 روپے کا نیا نوٹ جاری کیا ہے۔ آر بی آئی نے 200 روپے کے نوٹوں کو چلن میں لانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ بڑے نوٹوں کو بانٹنے میں آسانی ہوسکے۔

آر بی آئی نے جاری کیا 200 روپے کا نیا نوٹ ، بینک کے سامنے قطاروں میں نظر آئے لوگ

photo : ANI

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال 8 نومبر کو پانچ سو اور ایک ہزار روپے کے پرانے نوٹ بند کیے گئے تھے۔ اس کے بعد، پانچ سو روپے کا نیا نوٹ چلن میں آیا، لیکن ایک ہزار کا نوٹ مکمل طور پر بند کر دیا گیا تھا۔ پہلی مرتبہ دو ہزار روپے کا نوٹ لایا گیا ، لیکن لوگوں کو اس کو خرچ کرنے میں دشواری ہورہی تھی۔ دو سو روپے کا نیا نوٹ چمک کے ساتھ ہلکے پیلے رنگ کا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز