مسلمانوں تک رسائی کیلئے آر ایس ایس کا نیا منصوبہ ، گائے کے دودھ اور مٹھائی سے کروائے گا روزہ افطار

May 21, 2017 07:13 PM IST | Updated on: May 21, 2017 07:13 PM IST

لکھنو : اب جبکہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ جلد ہی سایہ فگن ہونے والا ہے ، آر ایس ایس نے بھی مسلمانوں تک رسائی کیلئے اس کا فائدہ اٹھانے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اپنے منصوبے کے تحت آر ایس ایس اپنی گئو رکشا کیلئے چلائی گئی مہم کے تحت رمضان میں گائے کے دودھ اور اس سے بنی مٹھائیوں سے روزہ افطار کی پارٹی منعقد کرے گا۔ آر ایس اسی کی اس افطار پارٹی میں دیگر افطار پارٹیوں کی طرح کباب، پکوڑے، مٹن اور چکن كورما نہیں ہوں گے ، بلکہ اس پارٹی میں روزہ دار ایک گلاس دودھ پی کرافطار کریں گے۔

خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق آر ایس ایس کی مسلم راشٹریہ منچ کے قومی ساتھی کنوینر مهراج دھوج سنگھ کا کہنا ہے کہ ایسا پہلی مرتبہ ہو رہا ہے کہ روزہ دار مسلم بھائی دودھ پی کر افطار کریں گے ۔ اس افطار پارٹی کا مقصد گائے کو بچانے کا پیغام دینے کے ساتھ ہی گائے کے گوشت کے استعمال سے ہونے والی بیماریوں کے بارے میں بھی لوگوں کو بیدار کرنا ہے۔

مسلمانوں تک رسائی کیلئے آر ایس ایس کا نیا منصوبہ ، گائے کے دودھ اور مٹھائی سے کروائے گا روزہ افطار

روزہ افطار کی علامتی تصویر

خیال رہے کہ مسلم راشٹریہ منچ کی تشکیل 2002 میں آر ایس ایس کے اس وقت کے سربراہ کے ایس سدرشن نے کی تھی ، جس کا مقصد مسلمانوں تک آر ایس ایس کی رسائی تھی ۔

آر ایس ایس لیڈر مهراج دھوج سنگھ کے مطابق افطار میں دودھ اور دودھ سے بنی ہوئی اشیاء پر زور دیا جائے گا۔ مسلم راشٹریہ منچ کا دعوی ہے کہ مسلم اسکالرس کا بھی کہنا ہے کہ گائے کا دودھ صحت کیلئے کافی مفید ہے اور دودھ سے بنی گھی دوا کی طرح کام کرتی ہے۔ مسلم راشٹریہ منچ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران گائے کو بچانے کا پیغام دینے کے لئے خصوصی تقریب کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔

ری کمنڈیڈ اسٹوریز