آر ایس ایس چینی سامان کے بائیکاٹ کیلئے شروع کرے گا ملک گیر مہم– News18 Urdu

آر ایس ایس چینی سامان کے بائیکاٹ کیلئے شروع کرے گا ملک گیر مہم

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اپنی 56 ذیلی تنظیموں کے ساتھ مل کر اگلے ماہ سے ملک بھر میں چین میں تیار اشیاء کے بائیکاٹ کی ایک وسیع مہم شروع کرے گا

Jul 28, 2017 08:50 PM IST | Updated on: Jul 28, 2017 08:50 PM IST

نئی دہلی: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ اپنی 56 ذیلی تنظیموں کے ساتھ مل کر اگلے ماہ سے ملک بھر میں چین میں تیار اشیاء کے بائیکاٹ کی ایک وسیع مہم شروع کرے گا اور گھر گھر جاکر چینی سامان خریدنے کے برے نتائج کے سلسلے میں لوگوں کو بیدار کرے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ آر ایس ایس کے حال ہی میں جموں میں ہوئے پرچارک کانفرنس میں اس ضمن میں ایک تجویز بھی منظور کی گئی۔ تجویز کے مطابق یکم اگست سے 15 اگست تک سنگھ اور اس کے اتحادی تنظیموں کے کارکن گھر گھر جائیں گے اور لوگوں کو بتائیں گے کہ چین نے ہندوستان کو ’كچراگھر‘ سمجھ لیا اور اس کی گھٹیا مصنوعات ملک کی معیشت کو کس طرح سے نقصان پہنچا رہی ہے اور اس کی فوج ہندوستان پر بری نظر رکھے ہوئے ہے۔

آر ایس ایس چینی سامان کے بائیکاٹ کیلئے شروع کرے گا ملک گیر مہم

آر ایس ایس کی تنظیم کے نقطہ نظر سے ملک کے تمام صوبوں میں سودیشی جاگرن منچ کےعہدیداروں نے تین ماہ پہلے ہی دورہ کیا ہے اور چینی چیزیں خریدنے کے خلاف ایک کروڑ سے زائد لوگوں کے دستخط کرائے جا چکے ہیں۔ آر ایس ایس کی 51688 شاخوں اور 13432 ہفتہ وارمیٹنگ کے ذریعے اس مہم کو تیز کی جا رہی ہے۔

Loading...