سوشل میڈیا پر سرینگر میں بی جے پی کے دفتر حملہ کی افواہ ، ریاستی پولیس نے کی تردید

Aug 20, 2017 05:40 PM IST | Updated on: Aug 20, 2017 05:40 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر کے دار الحکومت سرینگر میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دفتر پر حملے کی اطلاعات کی تردید کرتے ہوئے پولیس نے کہا ہے کہ دھماکہ کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔ پولس ترجمان نے آج بتایا کہ سوشل میڈیا پر اس طرح کی افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں کہ کل رات راج باغ میں بی جے پی کے دفتر پر حملہ کیا گیا اور اس میں لوٹ پاٹ کی گئی ، لیکن ایسا کچھ نہیں ہوا ہے اور ایسا کوئي واقعہ نہیں ہو ا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک زور دار دھماکہ کی آواز سنی گئی تھی اور اس کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ اس واقعہ میں آفس یا عمارت کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے اور معاملہ کی جانچ کی جا رہی ہے۔ ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ اس طرح کی افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر سرینگر میں بی جے پی کے دفتر حملہ کی افواہ ، ریاستی پولیس نے کی تردید

علامتی تصویر

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز