ریان انٹرنیشنل اسکول قتل کیس : میڈیکل کرنے والی ڈکٹر کا دعوی ، نشے میں نہیں تھا ملزم اشوک

Sep 17, 2017 07:06 PM IST | Updated on: Sep 17, 2017 07:06 PM IST

گروگرام : ریان انٹرنیشنل اسکول میں سات سالہ بچہ کے قتل کے معاملہ میں ایک اور نیا موڑ آگیا ہے۔ جمعہ کو ملزم اشوک کے وکیل نے دعوی کیا تھا کہ پولیس نے نشے کا انجکشن لگاکر اس سے اعتراف جرم کروایا ۔ علاوہ ازیں اس کے اہل خانہ نے بھی الزام لگایا تھا کہ پولیس نے اشوک کے ساتھ کافی زدو کوب کی تھی اور پیشی کے وقت اس کے پیروں میں سوجن تھی ۔ تاہم عدالت میں پیشی سے قبل اشوک کا میڈیکل کرنے والے ڈاکٹروں نے اس سے واضح طور پر انکارکردیا ہے۔

پولیس ریمانڈ کے بعد ملزم کا سب سے پہلے میڈیکل کرنے والی خاتون ڈاکٹر نشو نے بتایا کہ ملزم کو کسی بھی قسم کا نشہ نہیں دیا گیا تھا ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کرتے وقت اس کے ہاتھ اور پیر میں بھی سوجن نہیں تھی۔ ڈاکٹر نشو کے مطابق ملزم پوری طرح صحت مندنظر آرہا تھا ، لیکن اس کا بی پی ضرور بڑھا ہوا تھا۔

ریان انٹرنیشنل اسکول قتل کیس : میڈیکل کرنے والی ڈکٹر کا دعوی ، نشے میں نہیں تھا ملزم اشوک

نشہ کے انجکشن کے سوال پر انہوں نے بتایا کہ اشوک میں اس طرح کی کوئی علامت نہیں تھی۔ ڈاکٹر نے بتایا کہ ملزم سے جو پوچھا گیا اس کا اس نے صحیح طریقہ سے جواب بھی دیا۔

ایک دیگر ڈاکٹر پروین نے ملزم اشوک کا ڈی این اے اور سیکس سے متعلق میڈیکل کیا ۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کا ڈی این اے سیمپل لیا گیا وہیں سیکس سے معتلق میڈیکل میں اس کے کپڑے وغیرہ کو سیل کرکے جانچ کیلئے بھیج دیا گیا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز