Live Results Assembly Elections 2018

ریان انٹرنیشنل اسکول قتل کیس : ہریانہ حکومت نے تحقیقات سی بی آئی کےسپرد کی

ہریانہ حکومت نے ریان انٹرنیشنل اسکول میں پردیومن قتل کے معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کردی ہے۔

Sep 19, 2017 11:17 PM IST | Updated on: Sep 19, 2017 11:17 PM IST

چندی گڑھ: ہریانہ حکومت نے ریان انٹرنیشنل اسکول میں پردیومن قتل کے معاملے کی جانچ مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) کو منتقل کردی ہے۔ ہریانہ محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری ایس ایس پرساد نے بتایا کہ ہریانہ حکومت نے اس سلسلے کا ایک خط مرکز کو بھیج کر سی بی آئی سے اس کیس کی تحقیقات کی مانگ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہریانہ کے وزیر اعلی منوہر کھٹرنے پہلے ہی اس معاملے کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کا اعلان کیا ہے ۔ اس سلسلے میں محکمہ مسلسل مرکزی حکومت سے رابطے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی کوششیں یہ ہے کہ سی بی آئی جلد از جلد اس معاملے کی جانچ شروع کرے تاکہ مناسب اقدامات کئے جاسکیں ۔

ریان انٹرنیشنل اسکول قتل کیس : ہریانہ حکومت نے تحقیقات سی بی آئی کےسپرد کی

ریان انٹرنیشنل اسکول: فائل فوٹو۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز