ریان انٹرنیشنل اسکول میں قتل کیس کی جانچ کے لئے سی بی ایس ای کی انکوائری کمیٹی تشکیل

Sep 09, 2017 04:43 PM IST | Updated on: Sep 09, 2017 04:47 PM IST

نئی دہلی۔ مرکزی ثانوی تعلیمی بورڈ ( سی بی ایس ای) نے گڑگاؤں میں واقع ریان انٹرنیشنل اسکول میں درجہ دوم کے طالب علم سات سالہ بچے کے قتل کے معاملے کی جانچ کے لئے دو رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ دریں اثنا، اسکول کی نگراں پرنسپل نیرجا بترا کو معطل کر دیا گیا ہے اور ترقی انسانی وسائل کے مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے اس واقعہ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسکولوں میں ایسے واقعات ہونا انتہائی بدقسمتی کی بات ہے لیکن اس معاملے میں انصاف ضرور ملے گا۔ وزارت ترقی انسانی وسائل کے سکریٹری انیل سو روپ نے ٹویٹ کیا کہ سی بی ایس ای نے دو رکنی انکوائری کمیٹی قائم کی ہے۔

ذرائع کے مطابق سی بی ایس ای کی جانچ کمیٹی اسکول کا دورہ کر کے پتہ لگائےگي کہ بچے کا قتل کن حالات میں ہوا اور اس کے پیچھے کیا جنسی استحصال بھی ایک وجہ تھی؟ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر اس معاملے میں اسکول انتظامیہ کی غفلت کا معاملہ سامنے آتا ہے تو اسکول کا لائسنس منسوخ کرنے کی بھی سفارش کی جا سکتی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس سے پہلے بھی اسکول میں ایک دیگر طالب علم کی پراسرار حالات میں موت ہوگئی تھی اور پھر میڈیا میں اس پر بہت ہنگامہ ہوا تھا۔

ریان انٹرنیشنل اسکول میں قتل کیس کی جانچ کے لئے سی بی ایس ای کی انکوائری کمیٹی تشکیل

مسٹر جاوڈیکر نے اسکول کے واش روم میں مبینہ طورپر اسکولی بس کے کنڈکٹر کے ذریعہ درجہ دوم کے سات سالہ بچے کے قتل کے بارے میں نامہ نگاروں کے سوال پر کہا کہ یہ واردات اسکولوں اور لوگوں کے لئے وارننگ کی مانند ہے۔ لیکن اس معاملے میں انصاف ضرور ہوگا۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز