طویل عرصہ کے بعد راجیہ سبھا پہنچے سچن تیندولکر، لیكن سوشل میڈیا پر اڑا مذاق

Aug 03, 2017 10:01 PM IST | Updated on: Aug 04, 2017 12:04 AM IST

نئی دہلی: ماسٹر بلاسٹر سچن تندولکر جاری مانسون اجلاس میں پہلی بار ایوان بالاکی کارروائی میں حصہ لینے جمعرات کو راجیہ سبھا پہنچے۔ سابق کرکٹر سچن نے ایوان کی کارروائی میں حصہ لیا۔وہ وقفہ سوالات کے دوران پورے وقت تک ایوان میں موجود تھے۔اگرچہ اس دوران انہوں نے کوئی سوال نہیں پوچھا۔سچن کے علاوہ پانچ بار عالمی چمپئن اور اولمپک میڈلسٹ خاتون باکسر ایم سی میري كوم بھی راجیہ سبھا پہنچیں۔

غور طلب ہے کہ دو دن قبل ہی سماج وادی پارٹی کے ایم پی نریش اگروال نے نامزد ارکان کے راجیہ سبھا سے غیر حاضر رہنے پر سوال کرتے ہوئے کہا تھا کہ سچن اور اداکارہ ریکھا کو راجیہ سبھا سے استعفی دے دینا چاہئے۔راجیہ سبھا کے لئے نامزد 12 ارکان میں سے سچن اور ریکھا کی ایوان میں موجودگی بہت کم ہے۔ سچن راجیہ سبھا تو پہنچ گئے لیکن سوشل میڈیا پر انہیں سخت تنقید اور مذاق کا سامنا کرنا پڑا۔

طویل عرصہ کے بعد راجیہ سبھا پہنچے سچن تیندولکر، لیكن سوشل میڈیا پر اڑا مذاق

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز