میں چاہتی ہوں کہ پرتیک یادو سیاست میں آئیں: سادھنا یادو نے ظاہر کی خواہش

Mar 07, 2017 08:32 PM IST | Updated on: Mar 08, 2017 11:07 AM IST

لکھنئو۔ سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی دوسری بیوی سادھنا یادو نے خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وہ چاہتی ہیں کہ ان کے بیٹے پرتیک یادو بھی سیاست میں آئیں۔ ایک نیوز ایجنسی سے بات چیت میں سادھنا نے کہا، "نیتا جی نے مجھے سیاست میں نہیں آنے دیا۔ ہاں لیکن پردے کے پیچھے سے میں کام کرتی رہی۔ اب میں سیاست میں نہیں آنا چاہتی۔ ہاں چاہتی ہوں کہ میرے بیٹے پرتیک یادو سیاست میں ضرور آئیں۔ "

غور طلب ہے کہ پرتیک یادو کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں ہے اور وہ اپنے بزنس سے خوش ہیں۔ ان کا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پرتیک کی بیوی ارپنا یادو اس بار لکھنؤ کی کینٹ اسمبلی سے الیکشن لڑ رہی ہیں۔ گزشتہ دنوں خاندان میں مچے اختلاف کے دوران ان پر لگے الزامات کو لے کر انہوں نے کہا، "خاندان میں جو کچھ بھی ہوا کافی افسوسناک تھا۔ میں اس کے لئے کسی پر الزام لگانا نہیں چاہتی۔ لیکن لڑائی کے لئے مجھے ذمہ دار بتانا غلط ہے۔ "میں اس خاندان میں پلی بڑھی، جہاں میرے پاپا کہتے تھے کہ کسی کو بھی اپنے اچھے کاموں کی ستائش نہیں کرنا چاہئے، لیکن اب وقت بدل گیا ہے۔اکھلیش یادو سے بات چیت پر سادھنا نے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے مقابلے میں 1 جنوری سے ان کی بات اکھلیش سے زیادہ ہوئی ہے۔ میں چاہتی ہوں کہ ہماری پارٹی جیتے اور اکھلیش پھر سے وزیر اعلی بنیں۔ "

میں چاہتی ہوں کہ پرتیک یادو سیاست میں آئیں: سادھنا یادو نے ظاہر کی خواہش

ملائم سنگھ کو لے کر انہوں نے کہا، "چاہے کچھ بھی ہو کسی کو بھی نیتا جی کی توہین نہیں کرنا چاہئے، آخر انہی نے سماجوادی پارٹی قائم کی اور اسے سینچ کر یہاں تک لے کر آئے۔ "

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز