گیتا اور قرآن سے بڑا آئین ، قومی ترانہ نہیں گانے  والے مدارس کے خلاف  کارروائی ہو : سادھوی نرنجن

Aug 14, 2017 09:35 AM IST | Updated on: Aug 14, 2017 09:35 AM IST

فتح پور : مرکزی وزیر سادھوی نرنجن جیوتی نے مدرسوں کو لے کر بڑا بیان دیا ہے ۔ انہوں نے 15 اگست پر مدرسوں میں قومی ترانہ نہ گانے والوں پر کارروائی کرنے کی وکالت کی ۔ سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا ملک میں رہنے والوں کو قومی ترانہ گانا ہی ہوگا ۔ ساتھ ہی کہا کہ قومی ترانہ نہیں گانے والے مدارس پر یوپی حکومت کارروائی کرے گی ۔ انہوں نے یہ بیان اپنے فتح پور کے دورے کے دوران دیا ۔ .

سادھوی نے کہا کہ جو شخص اس ملک میں رہ رہا ہے، اس ملک کی روٹی کھا رہا ہے ، اس کو قومی ترانہ گانا پڑے گا ۔  گیتا اور قرآن سے بڑا ملک کا آئین ہے ۔ آئین سے بڑا کچھ نہیں ہے ۔ ملک سے بڑا کچھ نہیں ہے ۔ قومی ترانہ یہ ہماری آزادی کا احساس دلاتا ہے ، اگر قومی ترانہ گانے سے منع کر رہے ہیں تو ریاستی حکومت اس معاملے میں کارروائی کرے گی ۔

گیتا اور قرآن سے بڑا آئین ، قومی ترانہ نہیں گانے  والے مدارس کے خلاف  کارروائی ہو : سادھوی نرنجن

سادھوی نرنجن جیوتی نے کہا کہ کچھ انتہا پسند لوگ اس کی مخالفت کر رہے ہیں ۔ وہ جسم سے یہاں ہیں ، لیکن ان کا دماغ کہیں اور رہتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قومی ترانہ نہیں گانے والے مدارس کے خلاف حکومت کارروائی کرے گی ۔ اگرچہ  یہ ایک ایسا مسئلہ ہے ، جس کو لے کر اپوزیشن مسلسل حکومت پر نشانہ سادھتا رہتا ہے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز