سادھوی پراچی کی پھر اشتعال انگیزی، کہا سڑکوں پر نماز اور رات کے اذان پر روک لگائی جائے

الہ آباد میں منعقد ہونے والے ایک پرو گرام میں شرکت کے دوران سادھوی پراچی نے اشتعال انگیز تقریرکی ۔

Oct 04, 2017 09:19 PM IST | Updated on: Oct 04, 2017 09:19 PM IST

الہ آباد۔ بی جے پی لیڈر سادھوی پراچی نے ایک بار پھر متنازعہ بیان دیا ہے ۔ سادھوی پراچی نے کہا کہ سڑکوں پر ہونے والی نماز پر پابندی لگائی جانی چاہئے ۔ سادھوی پراچی نے کہا کہ رات میں ہونے والی اذان سے لوگوں کو کافی پریشانیاں ہوتی ہیں ۔ اس نے کہا کہ رات کی اذان پر بھی روک لگانے کی ضرورت ہے ۔ الہ آباد میں منعقد ہونے والے ایک پرو گرام میں شرکت کے دوران سادھوی پراچی نے اشتعال انگیز تقریرکی ۔اس نے کہا کہ ایودھیا میں جلد  رام مندر کی تعمیرشروع کی جائے گی ۔ سادھوی نے کہا کہ ایودھیا میں رام مندر نہیں ’ راشٹر مندر‘ کی تعمیر ہونے جا رہی ہے ۔

سادھوی پراچی اس سے قبل بھی مسلم معاملات کو لیکر کافی زہر اگلتی رہی ہے اور مسلم لیڈران کے خلاف بھی نازیبا الفاظ استعمال کرتی رہی ہے۔ کئی ایف آئی آر اس بی جے پی لیڈر کے خلاف درج کرائی چکی ہیں لیکن اس کی زبان قابو میں نہیں رہتی ۔

سادھوی پراچی کی پھر اشتعال انگیزی، کہا سڑکوں پر نماز اور رات کے اذان پر روک لگائی جائے

سادھوی پراچی اس سے قبل بھی مسلم معاملات کو لیکر کافی زہر اگلتی رہی ہے اور مسلم لیڈران کے خلاف بھی نازیبا الفاظ استعمال کرتی رہی ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز