سادھوی پراچی کا متنازع بیان، جو آپ کی بیٹی لے جائے آپ اس کی 1000 بیٹی لے آو

Jun 12, 2017 03:26 PM IST | Updated on: Jun 12, 2017 03:26 PM IST

لکھنئو۔ اپنے بیانات کو لے کر چرچا میں رہنے والی اور وشو ہندو پریشد کی رہنما کے طور پر معروف سادھوی پراچی نے بدایوں میں ایک بار پھر متنازعہ بیان دیتے ہوئے کہا کہ جو آپ کی بیٹی لے جائے اس کی 1000 بیٹی لے کر آو۔ سادھوی نے کہا کہ یوگی حکومت بنتے ہی کچھ لوگ ہندووادی تنظیموں کو بدنام کر رہے ہیں۔ وہیں کچھ لوگ بھگوا گمچھا ڈال کر ہندو تنظیموں کو بدنام کرنے کی سازش رچ رہے ہیں جس کا ہماری حکومت منھ توڑ جواب دینے کے لئے تیار ہے۔

بتا دیں کہ سادھوی پراچی ایک نجی پروگرام میں شرکت کرنے کے لئے بدایوں پہنچی تھی۔ اس کے اس متنازعہ بیان کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے۔ وہیں بی جے پی کی جانب سے ابھی کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ سادھوی پراچی نے کانگریس پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کسانوں کی زمین واڈرا کو دے دی گئی تب کانگریس نے کچھ نہیں بولا۔ پنجاب سمیت کئی صوبوں میں کسان کیوں نہیں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ کانگریس بوكھلائی ہوئی ہے جیسے کھسیانی بلی کرتی ہے، ایسا اب وہ کر رہی ہے۔ كانگریس کو اپنے 60 سال یاد نہیں آتے۔

سادھوی پراچی کا متنازع بیان، جو آپ کی بیٹی لے جائے آپ اس کی 1000 بیٹی لے آو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز