سیف اللہ انکاونٹر : این آئی اے اور اے ٹی ایس زدوکوب کرکے الزام قبول کرنے اور گواہی دینے کیلئے دباو بنارہی ہے : محمد عاطف

May 05, 2017 08:29 PM IST | Updated on: May 05, 2017 08:29 PM IST

لکھنؤ : کانپور کے محمد عاطف کا کہنا ہے کہ سات مارچ کو لکھنو کی حاجی کالونی میں ہوئے سیف اللہ انکاؤنٹر معاملہ میں اسے ناجائز طور پر پھنسانے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ لکھنؤ میں پریس کانفرنس کے ذریعہ محمد عاطف نے کہا کہ اس پراین آئی اے اور اے ٹی ایس کے ذریعہ زد وکوب کرکے جبراً الزام قبول کرنے اور گواہی دینے کیلئے دباؤ بنایا جا رہا ہے۔

رہائی منچ کے پلیٹ فارم سے عاطف نے میڈیا کے سامنے اپنی بات رکھتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ۔ رہائی منچ کے صدر و معروف ایڈوکیٹ محمد شعیب نے بھی منصفانہ تحقیق کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

سیف اللہ انکاونٹر : این آئی اے اور اے ٹی ایس زدوکوب کرکے الزام قبول کرنے اور گواہی دینے کیلئے دباو بنارہی ہے : محمد عاطف

وہیں آل انڈیا مائنارٹیز فورم نے بھی رہائی منچ کی آواز میں آواز ملاتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردی کے نام پر مظالم کا خاتمہ ہونا چاہئے۔ مجرموں کو سخت سزا ضرور دی جانی چاہیے ، لیکن محض شبہ کی بنیاد پر لوگوں کے استحصال کا حق کسی کو نہیں ۔ فورم نے رہائی منچ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اس سلسلے میں راجناتھ سنگھ کو بھی خط لکھیں ، تاکہ انصاف کی راہیں ہموار ہو سکیں ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز