لکھنو انکاونٹر : غدار بیٹے کی لاش نہیں لوں گا ، اللہ بھی اسے معاف نہیں کرے گا : سرتاج

Mar 08, 2017 05:06 PM IST | Updated on: Mar 08, 2017 05:25 PM IST

کانپور: اترپردیش کے لکھنؤ میں انسداد دہشت گردی دستے (اے ٹی ایس) کی کارروائی میں مارے گئے سیف اللہ کے والد نے لاش لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی سلامتی سے کھلواڑ کرنے والے سے میرا کوئی رشتہ ناطہ نہیں ہے۔ اسے تو اللہ بھی معاف نہیں کرے گا۔

چكیري علاقے کے جاج مؤ ٹیلہ میں رہنے والے سیف اللہ کے والد سرتاج نے کہا ’تقریباً ڈھائی ماہ پہلے وہ گھر سے ممبئی جانے کی بات کہہ کر نکلا تھا۔ وہاں سے وہ ویزا لے کر دبئی جانے والا تھا،جس کے بعد سے اس نے ہم سے کبھی رابطہ نہیں کیا۔میں نہیں جانتا کہ وہ دہشت گرد تنظیم آئی ایس آئی ایس سے کیسے وابستہ ہوگیا۔اپنے وطن کی مٹی کے ساتھ غداری کرنے والے کے والد کہتے ہیں کہ مجھے ذلت محسوس ہوتی ہے۔ میرے کنبہ نے فیصلہ کیا ہے کہ ہم سیف اللہ کی لاش نہیں لیں گے۔ اسے تو اللہ بھی معاف نہیں کرے گا۔‘

لکھنو انکاونٹر : غدار بیٹے کی لاش نہیں لوں گا ، اللہ بھی اسے معاف نہیں کرے گا : سرتاج

باپ کے علاوہ ارد گرد رہنے والے رشتہ داروں اور قریبی لوگوں نے بھی سیف اللہ کے دہشت گرد ہونے کی اطلاع پر دوریاں بناتے ہوئے اس موضوع پر کچھ بھی معلومات ہونے سے انکار کر دیا۔ اے ٹی ایس کی مہم میں مارے گئے سیف اللہ کے بھائی خالد نے بھی لاش لینے سے انکار کیا ہے۔

خالد نے بتایا سیف اللہ نے بی کام کی تعلیم حاصل کی تھی۔ فی الحال اے ٹی ایس اور پولیس کی جوائنٹ ٹیم کے ساتھ انٹیلی جنس، ایل آئی یو نے انکاؤنٹر میں مارے گئےافراد کے اہل خانہ کے گھر کے باہر محاصرہ کر رکھا ہے اور ان کی ہر سرگرمی کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے۔

پوچھ گچھ کیلئے گجرات اے ٹی ایس کی ٹیم آئے گی اترپردیش

گجرات پولیس کے انسداد دہشت گردی دستہ (اے ٹی ایس) کی ایک ٹیم جلد ہی اتر پردیش جاکر کل وہاں اے ٹی ایس کے ساتھ تصادم کے دوران پکڑے گئے دو مشتبہ آئی ایس آئی ایس دہشت گردوں سے پوچھ گچھ کر کے اس بات کا پتہ لگائے گی کہ کہیں ان کے اور حال ہی میں گجرات کے سوراشٹر علاقے کے بھاونگر اور راجکوٹ سے پکڑے گئے آئی ایس آئی ایس کے لئے کام کرنے والے دو بھائیوں کے درمیان کوئی تعلق ہے یا نہیں۔

گجرات اے ٹی ایس کے ڈی ایس پی بی ایچ چاوڈا نے آج اس کی تصدیق کرتے ہوئے یو این آئی کو اطلاع دی کہ ایک ٹیم جلد ہی اتر پردیش جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ گجرات میں گزشتہ دنوں پکڑے گئے آئی ایس آئی ایس کے دو دہشت گردوں وسیم اور نعیم راموڈیا (جو دونوں سگے بھائی ہیں) سے پوچھ گچھ جاری ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز