گورکھپور سانحہ پر بولے ساکشی مہاراج، یہ صرف موت نہیں، قتل عام کے برابر ہے

Aug 12, 2017 06:13 PM IST | Updated on: Aug 12, 2017 06:13 PM IST

نئی دہلی۔ اناؤ سے بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے اپنی ہی حکومت پر حملہ بولتے ہوئے کہا کہ گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں معصوموں کی موت صرف موت نہیں بلکہ قتل عام ہے۔ ساکشی مہاراج نے کہا کہ معصوموں کی موت آکسیجن سپلائی نہ ہونے کی وجہ سے ہوئی۔ انہوں نے آکسیجن سپلائی کرنے والی کمپنی کو ادائیگی نہ کرنے پر بھی سوال اٹھائے۔

ساکشی مہاراج نے کہا کہ بچوں کی موت کو عمومی واقعہ نہیں مانا جائے گا۔ حکومت کو قصورواروں کے خلاف جلد سے جلد سخت ایکشن لینا چاہئے۔ غور طلب ہے کہ ساکشی مہاراج سے پہلے سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے بھی گورکھپور میں معصوموں کی موت معاملے پر حکومت پر شدید حملہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپوزیشن سے سچ چھپانا چاہ رہی ہے۔ وہیں بی ایس پی سربراہ مایاوتی نے کہا کہ اس دردناک واقعہ کے لئے بی جے پی حکومت کی جتنی مذمت کی جائے اتنی کم ہے۔ یہ موت نہیں ہاہاکار ہے۔

گورکھپور سانحہ پر بولے ساکشی مہاراج، یہ صرف موت نہیں، قتل عام کے برابر ہے

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ساکشی مہاراج: فائل فوٹو۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز