بی جے پی لیڈر ساکشی مہاراج آئے بابا رام رحیم کی حمایت میں ، کہا : ہندوستان کی ثقافت کے خلاف سازش

Aug 25, 2017 09:10 PM IST | Updated on: Aug 25, 2017 09:20 PM IST

نئی دہلی: سی بی آئی کی عدالت میں ڈیرہ سچا سودا کے سربراہ گرمیت رام رحیم کے خلاف فیصلہ کے بعد ملک کی متعدد ریاستوں میں تشدد بھڑک اٹھا ہے۔ ایسے حالات میں جہاں سبھی سیاسی پارٹیاں امن برقرار رکھنے کے لئے اپیل کررہی ہیں ،وہیں بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج نے بابا رام رحیم کی کھل کر حمایت کی ہے۔

اتر پردیش کے اناو سے بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ ساکشی مہاراج کا کہنا کہ بابا رام رحیم کے خلاف صرف ایک خاتون نے عصمت دری پر الزام لگایا تھا، جبکہ لاکھوں افراد ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ساکشی مہاراج نے پورے واقعہ کو ہندوستان کی ثقافت کے خلاف سازش قرار دیا ۔ انہوں نے کہا کہ رام رحیم کے لاکھوں حامی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس نے عدالت کا احترام کیا، لیکن عدالت نے صرف ایک خاتون کی سنی، جبکہ رام رحیم کے لاکھوں پیروکاروں کو نظر انداز کردیا جو انہوں بھگوان مانتے ہیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی بڑا واقعہ پیش آتا ہے، تو عدالت اس کیلئے ذمہ دار ہو گا ، ڈیرہ حامی نہیں ۔

بی جے پی لیڈر ساکشی مہاراج آئے بابا رام رحیم کی حمایت میں ، کہا : ہندوستان کی ثقافت کے خلاف سازش

خیال رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب ساکشی مہاراج نے متنازع بیان دیا ہو۔ اس سے پہلے بھی وہ کئی مرتبہ متنازع بیانات دے چکے ہیں ، جس پر انہیں نے نوٹس بھی جاری کیا جاچکا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز