نئی مصیبت: یوپی میں بغیر وجہ بتائے کچھ دینی مدارس کی تنخواہوں کی ادائیگی پر روک

Oct 28, 2017 09:40 PM IST | Updated on: Oct 28, 2017 09:41 PM IST

 الہ آباد۔ یو پی میں امداد یافتہ دینی مدارس کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں ۔ تازہ معاملے میں حکومت کی طرف سے کوئی وجہ بتائے بغیرکئی مدارس کی تنخواہوں کی ادائیگی  پر روک  لگا دی گئی ہے ۔ دینی مدارس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ گذشتہ تین مہینے سے بعض مدارس کے اساتذہ کی تنخواہیں ادا نہیں کی گئی ہیں ۔ مدارس کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کی  بدعنوانی کے چلتے دینی مدارس کی مشکلات میں دن بہ دن  اضافہ ہو تا جا رہا  ہے ۔ مدارس کی دلیل ہے کہ وہ رہاستی حکومت کا ہر طرح سے تعاون کر رہے ہیں ۔ان کا کہنا ہے کہ ریاستی حکومت نے دینی مدارس پر جو بھی نئی شرط عائد کی ہے ،انہوں نے اس کو اپنے ادارے میں نافذ کیا ہے ۔ لیکن ان سب کے با وجود   مقامی افسران دینی مدارس کو  لگا تار پریشان کر رہے ہیں۔

یو پی کے تقریباً 560 دینی مدارس پرحکومت کی طرف سے نئی نئی شرطیں عائد کیے جانے سے مدارس کے ذمہ داران  پہلے سے ہی پریشان ہیں ۔ اس درمیان کچھ نئے معاملے  بھی  سامنے آئے ہیں ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے بعض دینی مدارس کو کوئی وجہ بتائے بغیران کی تنخواہیں روک دی گئی ہیں ۔ یہاں تک کہ بعض دینی مدارس کو گذشتہ تین مہینے سے تنخواہ کی رقم  ادا نہیں کی گئی ہے ۔ مدارس سے وابستہ افراد اس صورت حال کی ذمہ داری مقامی اعلیٰ افسران پر ڈال رہے ہیں ۔

نئی مصیبت: یوپی میں بغیر وجہ بتائے کچھ دینی مدارس کی تنخواہوں کی ادائیگی پر روک

جامعہ امامیہ انوارالعلوم ۔ الہ آباد

دینی مدارس کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ مقامی اعلیٰ حکام کی طرف سے جو بھی کاغذات طلب کئے گئے ہیں، ان سب کو جمع کر دیا گیا ہے۔ لیکن اس کے با وجود  تنخواہ کی ادائگی نہیں کی گئی ہے ۔

جاوید رضوی کراروی ۔ ترجمان ۔ جامعہ امامیہ انوارالعلوم ۔ الہ آباد جاوید رضوی کراروی ۔ ترجمان ۔ جامعہ امامیہ انوارالعلوم ۔ الہ آباد

دینی مدارس مقامی افسران کی بدعنوانیوں سے سخت پریشان ہیں ۔ ریاستی حکومت کی طرف سے مدارس پر جس طرح سختیاں کی جا رہی ہیں ،اس کی  وجہ سے یہ کھل کرکچھ بول بھی نہیں رہے ہیں ۔ تاہم، مدارس کا مطالبہ ہے کہ ریاستی حکومت جس طرح مدارس کی جانچ کرا رہی ہے، اسی طرح  دینی مدارس سے وابستہ بدعنوان سرکاری افسران کی بھی جانچ بہر حال کرائی جائے ۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز