سماجوادی پارٹی نے جاری کی 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست ، شیو پال کا نام نہیں

فہرست میں ملائم سنگھ یادو کے ساتھ اکھلیش یادو، ان کی اہلیہ ڈمپل یادو، رام گوپال یادو سمیت سماج وادی کنبے کے ہر بڑے لیڈر کا نام ہے، لیکن اس فہرست میں شیو پال سنگھ یادو کا نام نہیں ہے

Jan 24, 2017 04:43 PM IST | Updated on: Jan 24, 2017 04:46 PM IST

لکھنو : کانگریس کے ساتھ ساتھ سماج وادی پارٹی نے بھی یوپی اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لئے 40 اسٹار پرچارک کی فہرست جاری کر دی ہے۔ اس فہرست میں ملائم سنگھ یادو کے ساتھ اکھلیش یادو، ان کی اہلیہ ڈمپل یادو، رام گوپال یادو سمیت سماج وادی کنبے کے ہر بڑے لیڈر کا نام ہے، لیکن اس فہرست میں شیو پال سنگھ یادو کا نام نہیں ہے۔

پروفیسر رام گوپال یادو کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھیجی گئی اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں ملائم سنگھ یادو، اکھلیش یادو، كرمے نندا، اعظم خان، پروفیسر رام گوپال یادو، نریش اگروال، سریندر ناگر، جیا بچن، راجندر چودھری، کمال اختر، راماسرے کشواہا، نریش اتم ، رام جی لال سمن، جاوید عابدی، سنجے لاٹھر، راج پال کشیپ، رمیش پرجاپتی ، نیرج شیکھر، جاوید علی خان، راجیو رائے، ونود سویتا، رام آسرے وشوکرما، دھرمیندر یادو، اکشے یادو، تیج پرتاپ سنگھ، ڈمپل یادو، رام سکل گوجر، ادے وير سنگھ، راکیش یادو، سروجنی اگروال، صاحب سنگھ سینی، وریندر سنگھ گوجر، خواجہ حلیم، ڈاکٹر اسیم یادو، رام وركش یادو، برجیش یادو، محمدعباد اور ابو عاصم اعظمی کے نام شامل ہیں۔

سماجوادی پارٹی نے جاری کی 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست ، شیو پال کا نام نہیں

خیال رہے کہ اتر پردیش میں 11 فروری سے 8 مارچ کے درمیان سات مراحل میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے درمیان اتحاد کے باوجود کثیر رخی مقابلہ کا امکان ہے۔ مرکز میں مکمل اکثریت کی حکومت بنانے کے بعد جس طرح سے بی جے پی کو دہلی اور بہار میں کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، ویسے میں اتر پردیش کا الیکشن وزیر اعظم مودی کے لئے کسی چیلنج سے کم نہیں ہے۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز