نیتاجی سماجوادی پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے: اکھلیش

سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کا کانگریس ایس پی اتحاد امیدواروں کے لئے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لینے کے اعلان کے درمیان وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اس یقین کااظہار کیا کہ نیتاجی سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں مہم میں ضرور حصہ لیں گے

Jan 30, 2017 08:09 PM IST | Updated on: Jan 30, 2017 08:09 PM IST

لکھنؤ: سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کا کانگریس ایس پی اتحاد امیدواروں کے لئے انتخابی مہم میں حصہ نہیں لینے کے اعلان کے درمیان وزیر اعلی اکھلیش یادو نے آج اس یقین کااظہار کیا کہ نیتاجی سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں مہم میں ضرور حصہ لیں گے۔

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے آج یہاں کہا کہ مجھے پورا بھروسہ ہے کہ نیتاجی (ملائم سنگھ یادو) سماج وادی پارٹی کے امیدواروں کے حق میں مہم میں حصہ لیں گے ۔ یوں تو سماج وادی پارٹی اپنے ہی بل بوتے پر الیکشن جیتنے کی اہل ہے لیکن جیت کا فرق بڑھانے کے لئے کانگریس سے معاہدہ کیا گیا ہے۔

نیتاجی سماجوادی پارٹی امیدواروں کے حق میں انتخابی مہم میں حصہ لیں گے: اکھلیش

وزیر اعلی نے کہاکہ سماج وادی پارٹی حکومت کے ترقیاتی کاموں سے ہی پارتی کی جیت یقینی ہے لیکن کانگریس کا ساتھ مل جانے سے اتحاد اور بھی آسانی سے فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہے گا۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز