سماج وادی پارٹی کا 'ڈرامہ' جاری، آج ممبران اسمبلی سے ملیں گے اکھلیش یادو

Jan 05, 2017 09:25 AM IST | Updated on: Jan 05, 2017 09:25 AM IST

نئی دہلی۔ سماج وادی پارٹی کے ممبران اسمبلی کو آج وزیر اعلی اکھلیش یادو نے میٹنگ کے لئے بلایا ہے۔ یہ میٹنگ آج صبح 10 بجے ہوگی۔ انتخابات کی تاریخوں کے اعلان کے بعد بلائی گئی ممبران اسمبلی کی یہ میٹنگ سیاسی معنوں میں اہم ہے۔ لیکن اب تک پارٹی کے اختلاف میں صلح کا راستہ نہیں نکلا ہے۔ پارٹی میں مچے ہنگامے کے ایک ہفتے بعد میڈیا کے سامنے آئے اکھلیش نے بدھ کو یہ کہا کہ انہوں نے 5 سال میں جو کچھ کیا نیتا جی کی آشیرواد سے کیا۔

رسہ کشی کا شکار سماج وادی کنبہ انتخابی چیلنج کا سامنا کرنے کے لئے تیار ہے۔ پارٹی میں صلح کی گنجائش ڈھونڈنے کا تقاضا سیاسی بھی ہے اور عملی بھی ہے۔ انتخابات کی تاریخوں کا اعلان ہو گیا ہے تو سیاسی سرگرمیوں کا باقاعدہ اعلان تو ہونا ہی تھا، لیکن دقت یہ ہے کہ اکھلیش کے پاس اپنی چوکھٹ پر آئے ہوئے اراکین اسمبلی کو بتانے کے لیے یہ بھی نہیں ہے کہ چند روز بعد ہونے والے انتخابات میں ان کی سواری سائیکل کی ہوگی یا نہیں ہوگی۔ نیتا جی کا چہرہ پوسٹر بینر پر ہوگا یا نہیں ہوگا۔

سماج وادی پارٹی کا  'ڈرامہ' جاری، آج ممبران اسمبلی سے ملیں گے اکھلیش یادو

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز