میں ہی سماجوادی پارٹی کا قومی صدرہوں اور شیو پال ریاستی صدر ہیں : ملائم

Jan 08, 2017 06:24 PM IST | Updated on: Jan 08, 2017 06:24 PM IST

نئی دہلی : سماج وادی پارٹی کے سپریمو ملائم سنگھ یادو اور اکھلیش یادو کے درمیان جاری گھمسان فی الحال ختم ہوتا ہوا نظر نہیں آرہا ہے۔ شام کو دہلی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ اب بھی میں ہی سماجوادی پارٹی کا قومی صدر ہوں، شیو پال ریاستی صدر ہیں اور اکھلیش صرف ریاست کے وزیر اعلی ہیں۔ اکھلیش اور رام گوپال نے جو اجلاس بلایا تھا، وہ مکمل طور فرضی ہے۔ رام گوپال کو پارٹی سے 6 سال کے لئے نکالا جا چکا ہے۔ ملائم کے ساتھ پریس کانفرنس میں امر سنگھ اور شیو پال یادو بھی موجود تھے۔

خیال رہے کہ قبل ازیں قیاس آرائی کی جارہی تھی کہ ملائم بیٹے کے تئیں کچھ نرم رخ اپنا سکتے ہیں، لیکن توقعات کے برعکس ملائم صحافیوں کے سامنے آئے اور ایک تحریری بیان پڑھ کر چلے گئے۔ ملائم نے صحافیوں کے کسی بھی سوال کا جواب نہیں دیا۔ الیکشن کمیشن جانے کے سوال پر ملائم نے کہا کہ اس بارے میں بعد میں بات کریں گے۔

میں ہی سماجوادی پارٹی کا قومی صدرہوں اور شیو پال ریاستی صدر ہیں : ملائم

قبل ازیں ملائم نے دہلی واقع رہائش گاہ پر امر سنگھ اور شیو پال یادو کے ساتھ میٹنگ کی۔ دہلی آنے سے پہلے صبح لکھنؤ میں ملائم سنگھ نے پارٹی دفتر پہنچ کر نیم پلیٹ بدلوادی تھی۔

وہیں رام گوپال یادو کا کہنا ہے کہ اب بات چیت کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ لکھنؤ دفتر میں نیم پلیٹ لگوانے کے سوال پر رام گوپال نے کہا کہ نیتا جی پارٹی کے سرپرست ہیں، انہیں کون روکے گا، وہ چاہیں کہیں بھی جائیں کہیں بھی آئیں، خواہ جس کا نیم پلیٹ لگوا دیں۔

ایس پی اور یادو خاندان میں جاری رسہ کشی کے بارے میں پوچھے جانے پر ملائم نے کہا کہ ہماری پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے، بعد میں وہ شیو پال کے ساتھ دہلی روانہ ہو گئے۔ یہ بھی خبر آئی کہ ملائم ریاستی ہیڈکوارٹر میں واقع اپنے کمرے کا تالا بند کر گئے ہیں۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز