یوپی میں سماجوادی پنشن پر یوگی حکومت نے لگائی روک، نشانے پر اکھلیش کا سائیکل ٹریک بھی

Apr 12, 2017 12:02 PM IST | Updated on: Apr 12, 2017 12:02 PM IST

لکھنئو۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اکھلیش حکومت کے سماجوادی پنشن پر فی الحال روک لگا دی ہے۔ یوگی حکومت کی منصوبہ بندی اسے ایک مہینے میں نئے سرے سے شروع کرنے کے لئے ہے۔ اب حکومت کا اگلا نشانہ اکھلیش کا ڈریم پروجیکٹ سائیکل ٹریک بھی ہے، جسے راجدھانی لکھنؤ کی سڑکوں سے ہٹایا جا سکتا ہے۔ یوگی حکومت، سماجوادی پنشن اسکیم کے تحت منتخب شدہ فائدہ اٹھانے والوں کی نہ صرف جانچ کرائے گی، بلکہ یوجنا کا نام بھی بدل کر 'مکھیہ منتری یوجنا ' کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ معلومات کے مطابق پنشن کی رقم دوگنا کرنے کی بھی تجویز ہے اور اس میں دلت جیسے مسہر، نٹ، كنجڑ اور ونٹاگيا کمیونٹی کے لوگوں کو لانے کی ہدایات ہیں۔

بتا دیں کہ ابھی صوبے میں قریب 55 لاکھ لوگوں کو سماج وادی پنشن دی جا رہی ہے۔ اس کے تحت فائدہ اٹھانے والوں کو 500 روپے ماہانہ پنشن دی جاتی ہے۔۔ اس منصوبہ میں 3297 کروڑ روپے ہر سال خرچ ہوتے ہیں۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے منگل کو شاستری بھون میں سماجی بہبود محکمہ کے منصوبوں کے پریزنٹیشن کے دوران یہ ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ ایک ماہ میں تحقیقات کرکے پتہ لگایا جائے کہ جن لوگوں کو اس اسکیم کا فائدہ مل رہا ہے وہ واقعی اس کے مستحق ہیں یا نہیں۔

یوپی میں سماجوادی پنشن پر یوگی حکومت نے لگائی روک، نشانے پر اکھلیش کا سائیکل ٹریک بھی

اس کے علاوہ اکھلیش حکومت کا ڈریم پروجیکٹ سائیکل ٹریک بھی یوگی حکومت کے نشانے پر ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت راجدھانی لکھنؤ میں بنے سائیکل ٹریک کو ہٹانے جا رہی ہے۔ اس کے لئے سب سے پہلے ایک سروے کرایا جائے گا پھر اس پر فیصلہ ہوگا۔ اکھلیش حکومت میں ان ٹریک کو بیرون ملک کی طرز پر بنایا گیا تھا۔ یہ بھی حوالہ دیا گیا تھا کہ سائیکل چلانے سے صحت ٹھیک رہتی ہے۔ اس کے علاوہ وزیر اعلی اکھلیش نے اس سے پارٹی کی برانڈنگ بھی کی تھی، کیونکہ سماجوادی پارٹی کا سمبل بھی سائیکل ہی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز