سنت كبيرنگر-خلیل آباد ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، ایک شخص زخمی، ریلوے ٹریک پر تلاشی مہم شروع

Mar 28, 2017 03:01 PM IST | Updated on: Mar 28, 2017 03:01 PM IST

سنت كبيرنگر۔  اترپردیش میں سنت كبيرنگر- خلیل آباد ریلوے ٹریک پر آج بم دھماکہ ہوا جس میں ایک شخص زخمی ہو گیا۔ پولس ذرائع نے یہاں بتایا کہ خلیل آباد اسٹیشن کے مخلص پور-ترپاٹھی مارکیٹ کے درمیان ریلوے کراسنگ کے ٹریک نمبر ایک پر صبح كوڑا چننے والے راجو تھاپا نامی نیپالی نوجوان کو برساتی میں لپیٹے گئے چار بم ملے۔ وہ ان میں سے ایک کو کھول کر دیکھ رہا تھا کہ اس کے ہاتھ میں ہی دھماکہ ہو گیا۔ اس حادثے میں اس کے ہاتھ کے چيتھڑے اڑ گئے۔ راجو شہر میں رہ کر كوڑا بیچ کر اور بھیک مانگ کر اپنا پیٹ بھرتا ہے۔

زخمی نوجوان کو ضلع اسپتال لایا گیا جہاں اس کی سنگین حالت دیکھ کر ڈاکٹروں نے اسے گوركھپور میڈیکل کالج ریفر کر دیا۔ ٹریک پر بم دھماکے کی اطلاع پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ہیرالال، ریلوے اسٹیشن سپرنٹنڈنٹ سمیت کئی دیگر اعلی افسران موقع پر پہنچے۔ برساتی میں لپیٹے گئے تین دیگر بم کو ڈفیوز کرنے کے لئے بم ڈسپوزل دستہ بلایا گیا ہے۔ سرکاری ریلوے پولیس (جی آر پی)، ریلوے سکیورٹی فورس (آر پی ایف) سمیت پولس نے پورے ریلوے ٹریک پر تلاشی مہم شروع کردی ہے۔ ٹریک پر ٹریفک روک دی گئي ہے۔ ریلوے ٹریک پر بم کس ارادے سے رکھا گیا تھا یہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔

سنت كبيرنگر-خلیل آباد ریلوے ٹریک پر بم دھماکہ، ایک شخص زخمی، ریلوے ٹریک پر تلاشی مہم شروع

مسٹر ہیرالال نے بتایا کہ ریلوے لائن پر بم ملنا سنگین معاملہ ہے۔ معاملے کی چھان بین کے بعد ہی اس بارے میں کچھ کہا جا سکتا ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز