ایس بی آئی نے سود کی شرح میں کی نصف فیصد کی بڑی کٹوتی ، سیونگ اکاؤنٹ پر کم ہوا ریٹرن

Jul 31, 2017 03:17 PM IST | Updated on: Jul 31, 2017 03:18 PM IST

نئی دہلی: ملک کے سب سے بڑے تجارتی بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے اپنے اکاؤنٹ ہولڈروں کو جھٹکا دیتے ہوئے بچت کھاتے میں ایک کروڑ روپے سے کم کی رقم پر سود کی شرح آدھی فیصد کم کرکے ساڑھے تین فیصد کر دی ہے۔

بینک نے آج کہا کہ ایک کروڑ روپے سے اوپر کی ڈپازٹ پر چار فیصد سود کی شرح برقرار رہے گی۔یہ کمی آج سے نافذ ہو گئی ہے۔ ایس بی آئی نے کہا ہے کہ نئے نظام کے تحت بچت کھاتوں میں ایک کروڑ روپے تک کی جمع رقم پر چار فیصد کی جگہ ساڑھے تین فیصد سود ملے گا۔

ایس بی آئی نے سود کی شرح میں کی نصف فیصد کی بڑی کٹوتی ، سیونگ اکاؤنٹ پر کم ہوا ریٹرن

file photo

بینک نے کہا ہے کہ اس کی دو سطحی بچت کھاتے کی شرح سود آج سے نافذ ہو گئی ہے۔ ایس بی آئی کے مطابق اس نے ایم سی ایل آر کو برقرار رکھنے کے لئے سود کی شرح میں یہ تبدیلی کی ہے۔

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز