اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے این ای ایف ٹی اور آرٹی جی ایس چارجز میں کی تخفیف

Jul 13, 2017 03:52 PM IST | Updated on: Jul 13, 2017 03:53 PM IST

نئی دہلی۔  اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) کے کھاتہ داروں کے لیے پھر اچھی خبر ہے۔ بینک نے آج نیشنل الیکٹرانک فنڈ ٹرانسفر (این ای ایف ٹی) اور ریئل ٹائم گراس سٹلمنٹ (آرٹی جی ایس) چارج میں 75 فیصد تک کمی کر دی ہے۔ ملک کے معروف بینک نے کہا ہے کہ دونوں خدمات پر یہ فیصلہ 15 جولائی سے نافذ ہوگا۔ بینک نے کہا ہے کہ چارج میں یہ تخفیف اس کی انٹرنیٹ بینکنگ اور موبائل بینکنگ خدمات کے تحت لین دین پر نافذ ہوگی۔

بینک نے کم رقم کے ڈیجیٹل لین دینے کو فروغ دینے کے لیے بدھ کو آئی ایم پی ایس کے تحت ایک ہزار روپے تک کی رقم پر لگنے والے چارج کو ختم کر دیا تھا۔ بینک ایک ہزار روپے تک کے آئی ایم پی ایس پر پانچ روپے فی لین دین کے چارج کے ساتھ قابل ادائیگی سروس ٹیکس بھی وصولتا تھا۔ اب ایک ہزار روپے سے زیادہ اور ایک لاکھ روپے تک کی رقم اس سروس کے ذریعے منتقل کرنے پر پانچ روپے چارج اور اشیا اور خدمات ٹیکس (جی ایس ٹی) لیا جائے گا۔ ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے تک کی رقم پر یہ چارج 15 روپے تک ہوگا۔ سبھی مالی لین دین پر جی ایس ٹی 18 فیصد ہے۔

اسٹیٹ بینک آف انڈیا نے این ای ایف ٹی اور آرٹی جی ایس چارجز میں کی تخفیف

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز