آئی ایم پی ایس کے ذریعہ ایک ہزار روپے تک کے لین دین پر ایس بی آئی کی فیس ختم

Jul 12, 2017 08:53 PM IST | Updated on: Jul 12, 2017 08:53 PM IST

نئی دہلی: ڈیجیٹل ذرائع سے چھوٹی رقم کے لین دین کی حوصلہ افزائی کرنے کے مقصد سے اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی) نے فوری ادائیگی سروس ( آئی ایم پی ایس) کے ذریعے ایک ہزار روپے تک کی رقم کی منتقلی پر فیس ختم کر دیا ہے۔

بینک ایک ہزار روپے تک کے آئي ایم پی ایس پر ہر لین دین کے لئے پانچ روپے کی فیس کے ساتھ قابل اطلاق سروس ٹیکس بھی وصول کرتا تھا۔ بینک نے فیس ختم کرتے ہوئے کہا کہ چھوٹی رقم کے ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دینے کے لیے یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ ایک ہزار روپے سے زیادہ اور ایک لاکھ روپے تک کی رقم اس سروس کے ذریعے منتقل کرنے پر پانچ روپے فیس اور اشیاء و خدمات ٹیکس(جی ایس ٹی) لیا جائے گا۔ ایک لاکھ سے دو لاکھ روپے تک کی رقم پر یہ فیس 15 روپے تک ہوگی۔ مالی لین دین پر جی ایس ٹی 18 فیصد ہے۔

آئی ایم پی ایس کے ذریعہ ایک ہزار روپے تک کے لین دین پر ایس بی آئی کی فیس ختم

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز