سپریم کورٹ نے مسترد کیا جے للیتا کی موت معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

Jan 05, 2017 03:21 PM IST | Updated on: Jan 05, 2017 03:21 PM IST

نئی دہلی۔  سپریم کورٹ نے تمل ناڈو کی سابق وزیر اعلی جے  للتا کی موت کی تحقیقات مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) سے کرانے کے مطالبہ والی عرضی آج مسترد کر دی۔ جسٹس پناكي چندر گھوش اور جسٹس روهنٹن ایف نریمن کی بینچ نے آل انڈیا انا دراوڑ منیتر كژگم (انا ڈی ایم کے) کی رہنما ششی کلا پشپا کی درخواست یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی کہ اس میں کوئی دم نہیں ہے۔ بینچ نے کہا ’’ہم اس عرضی کو مسترد کرتے ہیں‘‘۔

محترمہ پشپا کی جانب سے موجود ایڈووکیٹ نے سپریم کورٹ سے کہا ’’جے للتا بالکل صحت مند تھیں۔ ہمیں اچانک معلوم ہوا کہ وہ اس دنیا میں نہیں ہیں۔ چنانچہ عدالت سے درخواست ہے کہ وہ محترمہ جے للتا کی موت کی تحقیقات سی بی آئی سے کرائے جانے کا حکم دے۔‘‘

سپریم کورٹ نے مسترد کیا جے للیتا کی موت معاملے کی سی بی آئی جانچ کا مطالبہ

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز