کچرے کے ڈھیر کو لے کر سپریم کورٹ نے دہلی لیفٹیننٹ گورنر کو لگائی پھٹکا ر

سپریم کورٹ نے دہلی میں کوڑے اور ٹھوس کچرے سے نمٹنے کے طریقہ پر سخت ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کوڑے کے بندوبست کے لئے موثر قدم نہ اٹھانے پر جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی سخت سرزنش کی ۔

Jul 12, 2018 07:57 PM IST | Updated on: Jul 12, 2018 07:57 PM IST

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے دہلی میں کوڑے اور ٹھوس کچرے سے نمٹنے کے طریقہ پر سخت ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کوڑے کے بندوبست کے لئے موثر قدم نہ اٹھانے پر جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر انل بیجل کی سخت سرزنش کی ۔ عدالت عظمی نے اس معاملہ میں لیفٹیننٹ گورنرکے دفترکی بھی سرزنش کی ۔لیفٹیننٹ گورنر کے دفترنے اپنے ایک بیان میں کہاتھا کہ اس مسئلہ سے نمٹنے کی ذمہ داری میونسپل کارپوریشنوں کی ہے ۔

جسٹس مدن بھیم راؤ لوکر کی صدارت والی ڈویژن بنچ نے اس معاملہ کی سماعت کرتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنرکو کام ٹھیک سے نہ ہونے پر ضروری ہدایت دینے کو کہاہے ۔ جسٹس لوکر نے کوڑے کے بندوبست سے متعلق ایک اہم میٹنگ میں شرکت نہ کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کو متنبہ کرتے ہوئے کہاکہ ’’ آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کے پاس سبھی اختیارات ہیں ،آپ سپرمین ہیں ‘‘ ۔

کچرے کے ڈھیر کو لے کر سپریم کورٹ نے دہلی لیفٹیننٹ گورنر کو لگائی پھٹکا ر

سپریم کورٹ ۔

Loading...

Loading...

متعلقہ اسٹوریز

ری کمنڈیڈ اسٹوریز